Home / ٹرمپ جی سیون اجلاس چھوڑکرچلےگئے،وجہ کیابنی؟

ٹرمپ جی سیون اجلاس چھوڑکرچلےگئے،وجہ کیابنی؟

Trump quits G7 meeting

ویب ڈیسک: امریکی صدرٹرمپ کاایک اورجارحانہ اقدام ۔ کینیڈامیں ہونےوالا جی-7اجلاس ادھوراچھوڑکر واشنگٹن چلےگئے۔

غیرملکی میڈیاکےمطابق،امریکی صدرنہ صرف جی سیون اجلاس ادھوراچھوڑکرچلےگئےبلکہ انہوں نےاجلاس کےمشترکہ اعلامیہ پردستخط سےبھی انکارکردیا۔۔

رائٹرزنےایک امریکی عہدیدارکاحوالہ دیتےہوئےخبردی کہ امریکی صدر نے جی-7 سربراہی اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کرنے سے انکاراس لئےکیاکیونکہ اس میں ایران-اسرائیل تنازع کو کم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

جی سیون اجلاس کےمشترکہ اعلامیےکےمسودےکی ایک اورقابل ذکربات یہ ہےکہ اس میں ایران کو جوہری ہتھیارحاصل کرنےسے روکنے اوراسرائیل کےدفاع کےحق کو تسلیم کرنے کی شقیں شامل کی گئی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق جی 7 ممالک کے بیان میں اسرائیل کی حمایت اور ایران کو عدم استحکام کا سبب قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Meta CEO Mark Zuckerberg buys palace in Ireland near Dublin

مارک زکربرگ نےقلعہ خریدلیا

Saturday, 22 August 2026 | Web Desk میٹا کےبانی مارک زکربرگ نے یورپی ملک آئرلینڈ …