Home / امریکی شہری کروڑوں کاانعام جیت گیا

امریکی شہری کروڑوں کاانعام جیت گیا

Man wins lottery in US

Tuesday, 23 September 2025 | Web Desk

اسےکہتےہیں چھپرپھاڑکردولت کاملنا ۔

امریکا میں ایک شخص نے اپنی 40 ویں سالگرہ سے چند روز قبل ایک لاکھ 30ہزارڈالرکا انعام جیت لیا۔

شمالی کیرولائنا کے شہر کلنٹن کے شہری کورے ہیملٹن نے بتایا کہ وہ ساؤتھ ایسٹ بولیوارڈ میں ایک اسٹور پر رکے اور ایک لاٹری کا ٹکٹ خریدا۔اگلے روز انہوں نے صبح ساڑھے تین بجے قرعہ اندازی کے نتائج دیکھے جس میں معلوم ہوا کہ انہوں نے 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر (3 کروڑ 65 لاکھ پاکستانی روپے) کا جیک پاٹ انعام جیتا ہے۔

ہیملٹن انعام جیتنےکےبعدکافی خوش ہیں ۔ انہوں نےکہاکہ یہ انعام انہوں نےبروقت جیتا ہے۔ وہ چند دنوں میں 40 برس کے ہونے والے ہیں۔

پیرس والوں کی برسوں پرانی خواہش پوری

یہ بھی چیک کریں

Meta CEO Mark Zuckerberg buys palace in Ireland near Dublin

مارک زکربرگ نےقلعہ خریدلیا

Saturday, 22 August 2026 | Web Desk میٹا کےبانی مارک زکربرگ نے یورپی ملک آئرلینڈ …