Home / جوبائیڈن میں کینسرکی تشخیص

جوبائیڈن میں کینسرکی تشخیص

Joe Biden diagnosed with cancer

تاریخ: 18 مئی، 2025 | تحریر: نیوز میکرز ڈیسک

سابق امریکی صدر جو بائیڈن میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص۔ مردوں میں پائی جانےوالی یہ کینسرکی ایک عام قسم ہےجوبعض اوقات مہلک بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں نےبائیڈن آفس کےحوالےسےبتایاکہ 82 سالہ جو بائیڈن میں پروسٹیٹ کینسر کی ایک جارحانہ قسم کی نشاندہی ہوئی ہے، جو اب ہڈیوں تک پھیل چکاہے۔

علاج کیلئےمختلف آپشن پرغور

بیان کے مطابق، سابق صدر اور ان کے اہل خانہ اس وقت ماہر معالجین کے ساتھ مل کرعلاج کے ممکنہ آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ علاج کی نوعیت کا فیصلہ بائیڈن کی صحت کی موجودہ حالت اور کینسر کی شدت کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

پروسٹیٹ کینسر؟

واضح رہےپروسٹیٹ کینسر مردوں میں پیداہونے والا ایک عام کینسر ہے، جو پروسٹیٹ گلینڈ میں پیدا ہوتا ہے۔ یہ گلینڈ مردوں کے تولیدی نظام کا ایک اہم حصہ ہوتا ہے، جوسپرم یعنی منی کے ساتھ مخصوص سیال پیدا کرتا ہے۔

صدارت کی مدت مکمل

جو بائیڈن کی بطور صدر امریکہ میں مدت صدارت 20 جنوری 2025 کو مکمل ہوئی ۔ وہ 2020 میں منتخب ہوئےاور اپنی مدت کے دوران کئی اہم ملکی و عالمی معاملات میں فعال کردار ادا کرتے رہے۔


نیوز میکرز سابق صدر جو بائیڈن کی صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔ مزید معلومات اور اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیے۔

یہ بھی چیک کریں

US to contact Iran's revolutionary guards directly

امریکاکاپاسداران انقلاب سےمذاکرات کافیصلہ

Friday, 26 June 2026 | Web Desk امریکا نےایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ براہِ راست …