Home / سعودی عرب اورجاپان میں ثقافتی تعلقات کےفروغ پراتفاق

سعودی عرب اورجاپان میں ثقافتی تعلقات کےفروغ پراتفاق

Cultural relations between Saudi Arab, Japan

ویب ڈیسک ۔۔ جاپان اورسعودی عرب کےدرمیان ثقافتی تعلقات کےفروغ پراتفاق ۔

جاپان کے پارلیمانی نائب وزیر برائے خارجہ امور ہیساشی ماتسوموتوان دنوں سعودی عرب کےدورےپرہیں ۔ انہوں نےکہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ثقافتی تعلقات بڑھ رہے ہیں، کیونکہ دونوں ملک 2025 میں 70 سالہ سفارتی تعلقات کی سالگرہ منا رہے ہیں۔

ماتسوموتو نےان خیالات کااظہارسعودی عرب کے معاون وزیر ثقافت، راکان بن ابراہیم التویق کے ساتھ الدرعیہ کے علاقے البجیری میں ملاقات کے دوران کیا۔

سعودی پریس ایجنسی کےمطابق دونوں نے اس سال کے لیے منصوبہ بند تقریبات پر تبادلہ خیال کیا، جن میں التویق نے ایکسپو 2025 اوساکا میں سعودی عرب کی شرکت کی یقین دہانی کرائی ۔

یہ بھی چیک کریں

Meta CEO Mark Zuckerberg buys palace in Ireland near Dublin

مارک زکربرگ نےقلعہ خریدلیا

Saturday, 22 August 2026 | Web Desk میٹا کےبانی مارک زکربرگ نے یورپی ملک آئرلینڈ …