پاکستان

آرمی چیف نےمیڈیاکی تعریف کیوں کی؟

Army chief praises media role

ویب ڈیسک: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیرکاحالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی میڈیا کے کردار پرخراج تحسین ۔ سپہ سالارنےپاکستانی میڈیاکواپنا فخر قرار دیا اور کہاہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسلام آباد میں یوم تشکر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارےمیڈیانےہم نے کچھ چھپایا نہیں ساری حقیقت بتا دی۔ انہوں نے کہاپورےمعاملےمیں میڈیا کا کردارشان دار رہا، ہمارے میڈیاکا کردار ذمہ دارانہ تھا۔ قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا۔

مزید پڑھیں »

وہ لمحہ جب ہم نےکہااب بس ہوگئی؟

PM Shehbaz Sharif Youme Tashakur address

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کہتےہیں دشمن کے منہ پر ایسا تھپڑ رسید کیاجو وہ کبھی نہیں بھول سکے گا،پاکستان کے جوابی حملے کے بعد جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دشمن کی جانب سے سیز فائر کی پیشکش آئی ہے، میں نے کہاقبول کریں۔ یہ بات وزیراعظم نےاسلام آبادمیں یوم تشکر کی تقریب سےبطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ شہباز شریف نے کہا کہ وطن کے لیے جانیں دینے والے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں، بھارتی حملے میں مائیں بہنیں اور جوان شہید ہوئے، ہم نے بھارت کے پانچ جہاز گرائے مگر کل کامرہ ایئربیس پر ایئر چیف …

مزید پڑھیں »

گوگل پرسب سےزیادہ سرچ کی جانےوالی شخصیت

Aurangzeb: Most searched name

ویب ڈیسک: بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں پاکستان ایئر فورس کےایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد حالیہ دنوں میں گوگل پرسب سے زیادہ تلاش کیےجانےوالی شخصیات میں شامل ہوگئے۔ گوگل ٹرینڈز کے مطابق 12 مئی کی رات دو بجے”Aurangzeb”نام کی تلاش اپنے عروج پر پہنچی، جس نے گزشتہ ہفتے کا سب سے اونچا ٹرینڈنگ مقام حاصل کیا۔ اس مقبولیت کی بڑی وجہ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کا منفرد اور دلچسپ انداز گفتگو بنا، جو انہیں سوشل میڈیا صارفین میں بے حد مقبول بنا رہا ہے۔ ایئر وائس مارشل اورنگزیب اس وقت خبروں اور سوشل میڈیا …

مزید پڑھیں »

بھارتی طیارےگرانےکےثبوت حاضر

How Pak shot down Indian jets

(ویب ڈیسک) پاکستانی فوج اور فضائیہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حالیہ جھڑپ میں پانچ بھارتی طیارے مار گرائے گئے، جن میں فرانسیسی ساختہ رفال بھی شامل ہیں۔پاکستانی ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے بتایا کہ یہ دعویٰ صرف زبانی نہیں بلکہ "الیکٹرانک آئی ڈی” اور ڈیٹا لنک ٹریکنگ پر مبنی ہے۔انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ: ایک مگ 29 طیارہ سرینگر کے قریب ایل او سی سے 8 ناٹیکل میل دور مار گرایا گیا؛ ایک ایس یو 30، سرینگر سے 25 ناٹیکل میل دور؛ تین رافال طیارے — ایک جموں کے قریب، دوسرا بھٹنڈہ کے نزدیک …

مزید پڑھیں »

ماردوانہیں ۔۔ ایئرچیف نےتاریخی ہدایات خوددیں

PAF Chief commanded air op against India

ویب ڈیسک (بحوالہ: جیو نیوز):"مار دو، انہیں مار دو، پاکستان کی حدود میں ایک انچ بھی داخل نہ ہونے دو!”یہ الفاظ تھے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے، جو 7 مئی کی صبح براہِ راست ریڈیو پر 15 اسکواڈرن کے پائلٹس سے مخاطب تھے۔ یہ وہی یونٹ ہے جس کی کبھی وہ خود قیادت کر چکے ہیں — اور اب انہی کی قیادت میں دشمن کا سامنا کر رہا تھا۔ جب پاکستان ایئرفورس کے انتہائی محفوظ کمانڈ سینٹر میں بھارتی رافیل طیاروں کے بھٹنڈہ کے قریب نشانہ بننے کی تصاویر اسکرین پر آئیں، تو پورا کمرہ "اللہ اکبر” …

مزید پڑھیں »

بھارتی طیاروں کوکہاں کہاں مارپڑی؟

Losses that IAF suffered

ویب ڈیسک:پاک فضائیہ کی مؤثر جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، ان کارروائیوں میں کئی بھارتی پائلٹس زخمی یا لاپتہ ہو چکے ہیں، جب کہ ایک پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ایک بھارتی طیارہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے گڈول کوکرناگ میں گرا، جہاں سے ایجکشن سیٹ بھی برآمد ہوئی۔ دوسرا طیارہ پامپور یا پلوامہ کے قریب گرا، جس کے پائلٹ کو شدید زخمی حالت میں سری نگر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک …

مزید پڑھیں »

بنیان مرصوص کی کامیاب تکمیل کااعلان

Pak army concluded Op Bunyan Marsus

ویب ڈیسک: پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشن "بُنیان مرصوص” کی کامیاب تکمیل کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن 10 مئی کو اختتام پذیر ہوا، جس کے ذریعے بھارت کی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 22 اپریل سے 10 مئی تک جاری رہنے والی جھڑپوں کو "معرکۂ حق” کا نام دیا گیا ہے، جو بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کے جواب میں شروع کیا گیا۔ معرکۂ حق: ظلم کے خلاف فیصلہ کن اقدام …

مزید پڑھیں »

سازشیں ہمیں کمزورنہیں کرسکتیں: آرمی چیف

Army Chief Gen Asim visits CMH Rawalpindi

آرمی چیف جنرل عاصم منیرکاسی ایم ایچ راولپنڈی کادورہ، زخمی جوانوں کی عیادت کی۔ ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن کی کوئی بھی سازش پاکستان کی مسلح افواج کے عزم و حوصلے کو متزلزل نہیں کرسکتی۔ ہمارے سپاہی اور شہری جس جرات اور قربانی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، وہی پاکستان کی سلامتی کی اصل بنیاد ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی …

مزید پڑھیں »

پاکستان، بھارت جنگ بندی میں توسیع پرراضی

India Pak DG MOs talks

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ دونوں فریقین نے سیز فائر (جنگ بندی) جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک سرحدوں پر تعینات فوجیوں کی تعداد میں کمی پر بھی متفق ہوئے۔ طے پایا کہ: کوئی فائرنگ نہیں ہوگی۔ شہری آبادیوں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔ ڈرون کے ذریعے دراندازی نہیں کی جائے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویب ڈیسک: پاکستان اور بھارت امن کی جانب ایک قدم اورآگے۔ دونوں ملکوں کےڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان اور …

مزید پڑھیں »

صدرٹرمپ کی مسئلہ کشمیرحل کرانےکی پیشکش

DOGE head Elon Musk quits

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتےہیں وہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں تاکہ دیکھا جا سکے کہ کیا "ہزاروں سال سے جاری مسئلہ کشمیر” کا کوئی پائیدار حل نکالا جا سکتا ہے۔ اپنے حالیہ بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نہ صرف دونوں ممالک کے ساتھ سفارتی روابط کو مضبوط کرے گا بلکہ تجارتی تعلقات میں بھی نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہوں۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حالیہ …

مزید پڑھیں »