ویب ڈیاسک ۔۔ اس ماہ کےآغازمیں اپنی ریلیزکےبعدسےدی بیٹ مین مسلسل عالمی باکس آفس پرچھائی ہوئی ہےاوراس میں کوئی حیران کن بات اس لئےنہیں کیونکہ یہ فلم ہےہی اتنی اچھی کہ دیکھنےوالےاس کےسحرمیں گم ہوجاتےہیں۔ دی بیٹ مین کی مقبولیت کااندازہ اس بات سےلگایاجاسکتاہےکہ اس فلم نےریلیزکےصرف 2ہفتوں کےاندر500ملین ڈالرسےزیادہ کمائی کرلی ہےاوراس میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ دی بیٹ مین نےصرف نارتھ امریکامیں اس ماہ 258ملین ڈالرسےزیادہ جبکہ امریکاسےباہرعالمی باکس آفس میں 247ملین ڈالرکمائےہیں۔ صرف امریکامیں اپنی 258ملین ڈالرزکماکروارنربرادرزکی اس فلم نےکورونادورکےاپنےسابقہ ریکارڈزتوڑدئیےہیں۔ 2019میں جوکرکی اوپننگ کےبعدسےدی بیٹ مین وارنربرادرزکی سب سےبہترین فلم ثابت ہوئی ہے۔ سپائیڈرمین نووےہوم اورنوٹائم ٹوڈائی …
مزید پڑھیں »انٹرٹیمنٹ
عامرخان اورکرن راومیں علیحدگی ،وجہ خودعامرخان نےبتادی
ویب ڈیسک ۔۔ بالی وڈکےمسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان کہتےہیں انہوں نےشادی کوعزت دینےکیلئےاپنی اہلیہ کرن راوسےعلیحدگی اختیارکی ۔ عامرکےبارےمیں سب جانتےہیں کہ وہ اپنی نجی زندگی کےحوالےسےبہت کم بات کرتےہیں تاہم حال ہی میں نیوز18کودئیےگئےایک انٹرویوکےدوران عامرخان نےکرن راوسےاپنےتعلقات پرکھل کربات کی اوربتایاکہ ان کےاپنی سابقہ بیویوں سےاب بھِی دوستانہ تعلقات ہیں ۔ انہوں نےکہاکہ اب بھی وہ دونوں ایک دوسرےکی بہت عزت کرتےہیں ۔ عامرخان کےمطابق لوگ طلاق کےبعدان کےاورکرن راوکےدرمیان دوستانہ تعلقات پربہت حیرانگی کااظہارکرتےہیں کیونکہ ہمارےہاں عام طورپرطلاق کےبعدمیاں بیوی کےدرمیان تعلقات پہلےجیسےنہیں رہتے۔ رادھےشیام کی کامیابی پرکچھ ناقدین حیران ایک سوال کےجواب میں عامرخان کاکہناتھاکہ ان کےکرن راوکےخاندان …
مزید پڑھیں »رادھےشیام کی کامیابی پرکچھ ناقدین حیران
ویب ڈیسک – ٹالی ووڈ سپر اسٹار پربھاس اور پوجا ہیگڑے کی رومانوی فلم ‘رادھے شیام’ نے ریلیز کے تیسرے دن 150 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرکے باکس آفس پر زبردست اور متاثر کن آغازکرکےان توقعات کودرست ثابت کیاہےجواس فلم سےوابستہ کی گئی تھیں ۔ یہ پیشین گوئی توپہلےسےتھی کہ رادھے شیام باکس آفس پر بہت بڑی کامیابی حاصل کرے گی، لیکن کچھ ناقدین کورادھےشیام کوملنےوالی کامیابی ہضم نہیں ہورہی ۔ کچھ جائزوں کے مطابق، رومانوی ڈرامہ شیام رادھے باہوبلی کے پربھاس کے قد کے برابر نہیں ہے۔ بالی ووڈ کی فلمی نقاد، شبھرا گپتا نے رادھے شیام کے …
مزید پڑھیں »بیٹ مین پاکستانی باکس آفس پرچھاگیا
ویب ڈیسک — دی بیٹ مین، ڈی سی کی تازہ ترین ریلیز، دنیا بھر میں باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ پہلے ہفتے کے آخر میں، رابرٹ پیٹنسن کی فلم نےعالمی باکس آفس پر 258 ملین ڈالر کمائے۔ دی بیٹ مین نے پاکستان میں بھی اچھا کام کیا ہے۔ تجارتی تجزیہ کارعلی زین کے مطابق، فلم نے اپنے پہلے ویک اینڈ پرپاکستانی مارکیٹ سے تقریباً 4.5 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ 9.12کروڑ کے افتتاحی ویک اینڈ کے ساتھ، "اسپائیڈرمین: نو وے ہوم” نے 2022 کے دوسرے سب سے زیادہ ویک اینڈ کا ریکارڈ بنایاتھا۔ ابھی تک، …
مزید پڑھیں »کپل شرمانئےتنازع میں پھنس گئے
ویب ڈیسک ۔۔ بھارت کےمقبول ترین دی کپل شرماشوکےمیزبان کپل شرماایک نئےتنازع کی زدمیں گھرگئےہیں اوراس حوالےسےٹویٹرپرایک ٹرینڈبھی گردش کررہاہے۔ تنازع کی وجہ کشمیرپربننے والی ایک فلم کی ٹیم کو دی کپل شرماشومیں مدعو نہ کرنا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فلم ساز ویویک اگنی ہوتری نے ٹوئٹ پر دعویٰ کیا تھا کہ کپل شرما نے اپنےشو میں ان کی نئی فلم کشمیر فائلز کی پروموشن کیلئےفلم کی کاسٹ کومدعو کرنے سے انکارکردیا ہے۔ انہوں نے یہ بات 4 مارچ کو ایک مداح کے ٹوئٹ کے جواب میں بتائی اور فلم سازکےمطابق کپل شرماکےانکارکی وجہ فلم میں کسی …
مزید پڑھیں »عامرلیاقت کی زندگی میں کوئی اورآگیا
ویب ڈیسک — ڈاکٹر عامر لیاقت 18 سالہ دانیہ شاہ سے شادی کے بعد سے پاکستانی سوشل میڈیا پر کثرت سے ٹرینڈ ہوتےرہےہیں۔ایک بارپھرانہوں نے سوشل میڈیا کی ٹرینڈنگ لسٹ میں جگہ بنائی ہےلیکن دانیہ شاہ کی وجہ سے نہیں بلکہ آرزونامی ایک نامعلوم لڑکی کی وجہ سے۔ عامر لیاقت نے دوسری بیوی سیدہ طوبہ انورسےطلاق کے بعد دانیہ شاہ سے شادی کی۔ دانیہ شاہ کے مطابق اگر عامر لیاقت نے چوتھی بار شادی کرنے کا فیصلہ کیا تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا، لگتا ہے کہ ان کے شوہر نے اس اجازت کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ عامر لیاقت …
مزید پڑھیں »مہوش حیات اوورریٹڈاداکارہ ہیں:فاروق ستار
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کے سینئر سیاستدان اور کراچی کے سابق میئر فاروق ستارنےتابش ہاشمی کی میزبانی میں مشہور ٹاک شو ٹوبی اونسٹ میں اینکرکےسوالوں کاجواب دیتےہوئےاپنے سیاسی کیریئر کے سنہری دور، ابتدائی دنوں اوربہت سےمعاملات پرہلکےپھلکےاورمزاحیہ اندازمیں گفتگو کی۔ انٹرویوآن ائیرہوتےہی اس کےمختلف کلپس سوشل میڈیاپروائرل ہوگئے۔ انہی کلپس میں ایک اداکارہ مہوش حیات کےبارےمیں فاروق ستارکےاس جواب پرمبنی تھاجوانہوں نےاینکرکےسوال کےجواب میں دیا۔ آج کل اپنی پسندیدہ اداکارہ کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے 62 سالہ فاروق ستار نے کہا کہ ماہرہ خان اچھی اداکارہ ہیں اور انہوں نے یمنا زیدی کی تعریف بھی کی۔ تاہم، …
مزید پڑھیں »روس پرایک اورپابندی لگ گئی
ویب ڈیسک — روس اس سال گانوں کےعالمی مقابلےیوروویژن میں حصہ نہیں لے سکے گا، منتظمین نے جمعہ کواس فیصلےکی تصدیق کی۔ یوکرین اورکئی دیگرعوامی نشریاتی اداروں نے روس کومقابلوں سےنکالنےکا مطالبہ کیا تھا۔ یورپی نشریاتی یونین نے ایک بیان میں کہا کہ یوکرین پرحملےکےبعدوہاں پیداہونےوالےبدترین بحران کی روشنی میں، مقابلے میں روس کی شمولیت سے مقابلے کی بدنامی ہوگی۔ فن لینڈ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ اگر روس کو حصہ لینے کی اجازت دی گئی تو وہ فائنل میں حصہ نہیں لےگا۔ یوکرائنی، سویڈش، ڈینش، ڈچ، لتھوانیائی اور نارویجن براڈکاسٹرز نےپر زورمطالبہ کیاکہ مقابلےسےروس کو نکال باہرکیاجائے۔ یوروویژن …
مزید پڑھیں »گنگوبائی کاٹھیاواڑی:عالیہ بھٹ کی فلم نےجھنڈےگاڑدئیے
ویب ڈیسک – عالیہ بھٹ کی نئی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی نے اپنی ریلیزکےپہلےہی روزدنیا بھر میں دھوم مچا دی۔ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم نے اپنے پہلے دن سوملین بھارتی روپےکمائی کی۔ گنگوبائی کاٹھیاواڑی کوفلمی اداکاروں اورمداحوں کی جانب سےخوب پزیرائی مل رہی ہے۔ کنگنا رناوت، جنہوں نے پہلے ٹائٹل رول میں عالیہ کی کاسٹنگ پر تنقید کی تھی،اب ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نےاس فلم میں عالیہ بھٹ کی اداکاری کی بہت تعریف کی ہے۔سمانتھا روتھ پربھو نے فلم کو’’شاہکار‘‘قرار دیاجبکہ سارہ علی خان نے عالیہ کو’’انسپائریشن‘‘قرار دیا ہے۔ عالیہ بھٹ کی ساس …
مزید پڑھیں »اےاللہ معصوموں کی حفاظت فرما،آمین
ویب ڈیسک ۔۔ روس اور یوکرین کےدرمیان جنگ کےباعث پوری دنیااس وقت افراتفری اورغیریقنی پن کاشکارہے۔ بہت سےممالک اس مسلح تصادم کوروکواکرصورتحال کونارمل کرناچاہتےہیں لیکن خدشہ ہےکہ مستقبل قریب میں ایساہوناشایدممکن نہیں۔ امریکہ کی قیادت میں مغرب ایک طرف ہے جبکہ روس، چین، ایران، شام، شمالی کوریا دوسری طرف ہیں۔ اس تقسیم اور ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں، بگ باس اسٹار گوہر خان دونوں ممالک کے درمیان جاری لڑائی کےحوالےسےاپنے ذہن کی بات کرنے کے لیے سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے’خطرناک لیڈر’ پر روشنی ڈالی اور ‘تعصب’ اور ‘ناانصافی’ کے خلاف سخت کارروائی پر زوردیا۔ گوہر نے یوکرین کےشہریوں کیلئےدعاکرتےہوئےکہاکہ …
مزید پڑھیں »