Home / عالمی باکس آفس پربیٹ مین کی حکمرانی

عالمی باکس آفس پربیٹ مین کی حکمرانی

The batman rules the world box office

ویب ڈیاسک ۔۔ اس ماہ کےآغازمیں اپنی ریلیزکےبعدسےدی بیٹ مین مسلسل عالمی باکس آفس پرچھائی ہوئی ہےاوراس میں کوئی حیران کن بات اس لئےنہیں کیونکہ یہ فلم ہےہی اتنی اچھی کہ دیکھنےوالےاس کےسحرمیں گم ہوجاتےہیں۔

دی بیٹ مین کی مقبولیت کااندازہ اس بات سےلگایاجاسکتاہےکہ اس فلم نےریلیزکےصرف 2ہفتوں کےاندر500ملین ڈالرسےزیادہ کمائی کرلی ہےاوراس میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔

دی بیٹ مین نےصرف نارتھ امریکامیں اس ماہ 258ملین ڈالرسےزیادہ جبکہ امریکاسےباہرعالمی باکس آفس میں 247ملین ڈالرکمائےہیں۔ صرف امریکامیں اپنی 258ملین ڈالرزکماکروارنربرادرزکی اس فلم نےکورونادورکےاپنےسابقہ ریکارڈزتوڑدئیےہیں۔ 2019میں جوکرکی اوپننگ کےبعدسےدی بیٹ مین وارنربرادرزکی سب سےبہترین فلم ثابت ہوئی ہے۔ سپائیڈرمین نووےہوم اورنوٹائم ٹوڈائی کےبعددی بیٹ مین وبائی دورمیں سمندرپاربہترین بزنس کرنےوالی فلم ثابت ہوئی ہے۔

بیٹ مین پاکستانی باکس آفس پرچھاگیا

فرانس ، برطانیہ ، برازیل ، اٹلی اوراسپین سمیت دنیابھرکی 62انفرادی سینمامنڈیوں میں اپنےجھنڈےگاڑنےکےبعددی بیٹ نےاس جمعہ کوچین میں ریلیزہوناہےاورتوقع کی جارہی ہےکہ چین میں بھی یہ فلم اپنےمداحوں کومایوس نہیں کرےگی۔

ان تمام کامیابیوں میں اضافہ کرنے کے لیے، دی بیٹ مین اس جمعہ کو چین میں کھلتا ہے اور اس مارکیٹ کو متاثر کرنے والے کووڈ اسپائک کے باوجود اپنی ریلیز کے ابتدائی اوقات میں چارٹ میں سرفہرست ہے۔ چین کے باکس آفس پر کورونا کا ابھی تک کوئی اثر نہیں پڑا ہے، لیکن یہ دیکھتے ہوئے کہ یہ ملک دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے، اسے اب بھی وہاں بہت زیادہ پیسہ کمانا چاہیے۔

ایک بیان میں، وارنر برادرز پکچرز کے چیئرمین ٹوبی ایمریچ نے کہا کہ ہم پوری دنیاکے میں تھیٹرزمیں دی فلم بینوں کو دی بیٹ مین سے لطف اندوز ہوتے دیکھ کربہت زیادہ پرجوش ہیں۔

فلمی ناقدین کےمطابق دی بیٹ مین جلدایک ارب ڈالرکےکلب میں داخل ہوجائےگی ۔

دنیا بھر کی طرح بیٹ مین نے پاکستان میں بھی ویک اینڈ پر 45 ملین روپے کما کر شاندار آغاز کیا جو اس سال پاکستان میں کسی بھی فلم کا سب سے زیادہ بزنس ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Zarnish Khan about Firdous Jamal

فردوس جمال نےزرنش خان سےسیٹ پرکیاکہا؟

ویب ڈیسک ۔۔ سینئراداکارفردوس جمال ان دنوں ساتھی اداکاروں بارےاپنےمتنازعہ بیانات کی وجہ سےخبروں کی …