Updated: August 1, 2025 | Web Desk
وزیراعظم عمران خان کی حکومت منی بجٹ میں چھوٹی گاڑیوں پرسیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کرسکتی ہےجس کےتحت چھوٹی گاڑیوں پرسیلز ٹیکس 12 سے بڑھا کر 17 فیصد کرنے کی تجویز زیرغور۔
ذرائع کے مطابق منی بجٹ میں 1000 سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکس کی رعایت ختم ہونے کا امکان ہےجس کےبعدمنی بجٹ میں 1000 سی سی تک گاڑیاں مزید 5 فی صد مہنگی ہونےکی توقع ہے۔ منی بجٹ کے بعد گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 12 کی بجائے 17 فیصد ہوجائے گا۔
یہ سب آئی ایم ایف کی شرط پر 360 ارب روپے کے ٹیکس وصول کرنے کی تیاریاں ہیں جس پر عملدرآمد کیلئے 2000 سی سی سے زائددرآمدی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے۔ منی بجٹ میں ٹیکس چھوٹ اوررعایت سمیت مراعات ختم کی جارہی ہیں۔