Home / ڈیجیٹل ٹریڈ: ایشیاپیسیفک ریجن کیلئےانتہائی منافع بخش

ڈیجیٹل ٹریڈ: ایشیاپیسیفک ریجن کیلئےانتہائی منافع بخش

digital trade in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ ڈیجیٹل تجارت ایشیاپیسیفک ریجن کیلئےبڑی منافع بخش لیکن اس حوالےسےکمزورممالک کواس قابل بنانےکے لیے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ اقوام متحدہ نےاس مقصدکیلئےمضبوط پالیسی کوآرڈینیشن اوراہلیت میں اضافےپرزوردیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ڈیجیٹل تجارت سےزیادہ سےزیادہ ملک فائدہ اٹھاسکیں ۔

واضح رہےکہ ڈیجیٹل تجارت اور سرمایہ کاری جدید معیشت کی محرک قوتیں ہیں اور ایشیا پیسیفک ریجن میں ترقی عالمی اوسط سے تجاوزکرگئی ہے، اس خطے کااب ڈیجیٹل طور پر ڈیلیورایبل مصنوعات کی $4 ٹریلین کی حامل تجارت میں ایک چوتھائی حصہ ہے۔

ریجنل ڈیجیٹل ٹریڈ انٹیگریشن انڈیکس ایشیا پیسیفک، افریقہ، لاطینی امریکہ اور کیریبین میں ڈیجیٹل تجارتی ضوابط کا تجزیہ کرتا ہے،اس ادارےکی ایک سٹڈی کےمطابق قازقستان، روس، ترکی، پاکستان اور ہندوستان وہ سرفہرست ملک ہیں جہاں 2014 سے ڈیجیٹل خدمات کی تجارت پر پابندیوں میں اضافہ دیکھنےمیں آیاہے۔

آن لائن صارفین کے تحفظ میں حوصلہ افزا پیش رفت خطے میں ابھر رہی ہے۔ مثال کے طور پر، پاکستان میں، سبسکرائبر شناختی ماڈیول کارڈز کی ملک گیر بائیو میٹرک تصدیق نے ادائیگی کی حفاظت کو بہتر بنایا ہے اور موبائل بینکنگ کے عمل کو آسان بنا دیا ہے۔

اوای سی ڈی کے مطابق، عالمی ڈیجیٹل افرادی قوت کی اکثریت ایشیا میں واقع ہے، جس میں بھارت سرفہرست ہے (2021 میں انگریزی بولنے والے آن لائن پلیٹ فارم ورکرز میں 33 فیصد)، اس کے بعد بنگلہ دیش (15 فیصد) اور پاکستان (9 فیصد) ہے۔

اقوام متحدہ کے اکنامک اینڈ سوشل کمیشن فار ایشیا اینڈ دی پیسیفک کی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ڈیجیٹل تجارتی قدر میں 1 فیصداضافہ کسی معیشت کی حقیقی جی ڈی پی کی فی کس شرح نمو میں 0.8 فیصد اضافے سے منسلک ہے۔

یہ بھی چیک کریں

India faces another problem amid Iran Israel conflict

خطےکی صورتحال،بھارت کیلئےنئی مشکل

ویب ڈیسک: ایران اسرائیل تنازع کےبعدبھارت ایک اورمشکل میں پھنس گیا ۔۔ اس خبرکی تفصیل …