Home / غیرملکی عازمین حج پراس سال بھی پابندی لگانےپرغور

غیرملکی عازمین حج پراس سال بھی پابندی لگانےپرغور

ویب ڈیسک ۔۔ مسلمانان عالم کیلئےایک طرح سےمایوس کن خبرہےکہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کےپھیلاءوکی رفتارکودیکھتےہوئےسعودی عرب نے مسلسل دوسرے سال بھی حج کیلئےغیرملکی زائرین کی آمد پر پابندی لگانےپرغور شروع کردیا ہے۔

فرانسیسی خبرایجنسی رائٹرزنےباخبرذرائع کےحوالےسےبتایا کہ پابندی پرمشاورت ہو چکی ہے لیکن اس پر عملدرآمد کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

خبرکےمطابق سعودی حکام نےرواں سال حج کیلئےبیرون ملک مقیم زائرین کی میزبانی کا منصوبہ بنایا تھالیکن پھرعالمی سطح پرکوروناکی صورتحال کودیکھتےہوئےاس منصوبےکومنسوخ کردیا گیا ہے۔ اب صرف ان مقامی عازمین کو ہی اجازت دی جائے گی جنہیں ویکسین لگی ہے یا جو حج سے کم از کم چھ ماہ قبل وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

واضح رہےکہ شرکا کی عمر پر بھی پابندیوں کا اطلاق ہو گا۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …