Home / عمران خان نےفوج کوتقسیم کرنےکی کوشش کی:حامدمیر

عمران خان نےفوج کوتقسیم کرنےکی کوشش کی:حامدمیر

Imran Khan on his way to divide institutions, Hamid Mir

ویب ڈیسک ۔۔ سینئرصحافی اورپروگرام کیپٹل ٹاک کےمیزبان حامدمیرکاکہناہےعمران خان جس قسم کےبیانئےکولیکرچل رہےہیں ان کاپروگرام الیکشن میں جانےکانہیں بلکہ وہ اپنی سیاسی بقاکی جنگ لڑرہےہیں ۔

جیونیوزکےپروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں اینکرکےسوال کاجواب دیتےہوئےحامدمیرکاکہناتھاکہ عمران خان کوپتاہےکہ انہوں نےپچھلےساڑھےتین سال اورخاص طورپچھلےایک سال میں کیاکیاہےاوروہ پاکستان کےپارلیمانی نظام کےخلاف کیامنصوبہ بناکربِیٹھےتھے،کون ان کاسہولت کارتھالیکن وہ پکڑےجاچکےہیں۔

عمران خان جانتےہیں وہ تمام چیزیں اب سامنےآنی ہیں اورکچھ ایسی چیزیں بھی سامنےآنی ہیں جن کی ابھی چندایک جھلکیاں ہی سامنےآئی ہیں۔ اس کےعلاوہ امریکامیں بھی ایک کیس چل رہاہے۔ عمران خان صرف اداروں کےساتھ تعلقات ہی نہیں بگاڑرہےبلکہ اپنی سیاسی بقاکیلئےوہ ملک کےاداروں کواندرسےتقسیم کرنےکی کوشش کررہےہیں۔ پہلےانہوں نےعدلیہ اوراس کےبعدپاک فوج کواندرسےتقسیم کرنےکی کوشش کی۔

حامدمیرکاکہناتھاکہ کچھ ریٹائرڈفوجی افسران کی جعلی آڈیوٹیپس کوکس نےسوشل میڈیاپرپھیلایا؟ عمران خان کےایک قریبی ساتھی کی تحویل سےجوچیزیں ملی ہیں ان سےپتاچلتاہےکہ عمران خان نہ صرف اداروں کےخلاف براہ راست پراپیگنڈہ کرنےمیں مصروف تھےبلکہ وہ اداروں کواندرسےتقسیم کرنےکی ایک منظم مہم چلارہےتھے۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …