Home / ہزاروں دل جیتنےوالابرٹش پاکستانی ہیرو

ہزاروں دل جیتنےوالابرٹش پاکستانی ہیرو

Dr. Asif Hasan, British heart surgeon, receiving the Lifetime Achievement Award at the Daily Mirror Pride of Britain Awards 2026 in London

Friday, 23 October 2026 | Web Desk

برطانوی ہارٹ سرجن ڈاکٹر آصف حسن کو 2026 کے ڈیلی مرر پرائیڈ آف برٹن ایوارڈز میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ لندن میں منعقدہ تقریب میں انہیں بچوں کے دل کی سرجری اور ٹرانسپلانٹ کے شعبے میں شاندار خدمات پر یہ اعزاز دیا گیا۔

ڈاکٹر آصف حسن اس سال کے آغاز میں نیو کیسل کے فری مین ہسپتال سے ریٹائر ہوگئے، جہاں انہوں نے تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ دل کی پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا بچوں کے علاج کے لیے وقف کیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 4,000 سے زیادہ اوپن ہارٹ آپریشن کیے، جن میں تقریباً 3,000 بطور لیڈ سرجن شامل ہیں۔

1995میں فری مین ہسپتال میں کنسلٹنٹ کارڈیوتھوراسک سرجن مقرر ہونے والے ڈاکٹر حسن نے بچوں کے ٹرانسپلانٹ پروگرام کی قیادت کی اور نیو کیسل کو بچوں کی دل کی نگہداشت کا بین الاقوامی مرکز بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ دل کی پیوند کاری اور مکینیکل دل کی معاونت میں ان کی پائنرنگ تحقیق نے مزید بچوں کو ڈونر دل کے انتظار میں زندہ رہنے میں مدد دی۔

ڈاکٹرحسن نےبچوں کی دیکھ بھال اور ان کے خاندانوں کی مدد کو ایک اعزاز قرار دیا اور اس کامیابی کا سہرا فری مین ہسپتال کی مخلص ٹیموں کو دیا۔

یہ بھی چیک کریں

$2.8 billion US defense package to Israel proposed by the Trump administration

اسرائیل کوانتہائی مہلک ہتھیارفروخت کرنےکافیصلہ

Wednesday, 16 September 2026 | Web Desk ٹرمپ انتظامیہ اسرائیل کےساتھ ایک انتہائی متنازع دفاعی …