Home / لاہوررنگ روڈپرجرمانوں میں ہوشربااضافہ

لاہوررنگ روڈپرجرمانوں میں ہوشربااضافہ

Lahore Ring Road new fines up to Rs 10,000 are announced for violations

Monday, 26 October 2026 | Web Desk

لاہوررنگ روڈ پر ٹریفک جرمانوں میں اضافہ،بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر جرمانہ 500 سے بڑھا کر 5,000 روپے کر دیا گیا،غلط اوورٹیکنگ پر کار کو 5,000 جبکہ 2,000 سی سی سے زائد گاڑیوں کو 10,000 روپے جرمانہ ہوگا۔ غلط لین استعمال کرنے پر 2,000 اور ون وے انٹری پر 5,000 روپے جرمانہ مقررکیاگیاہے۔

اس کےعلاوہ دھواں چھوڑنے والی کار پر 4,000 اور کمرشل گاڑی پر 5,000 روپے جرمانہ ہوگا۔ اوورلوڈنگ پر جرمانہ 2,000سے بڑھا کر 7,000 روپے کر دیا گیا۔ رانگ پارکنگ پر جرمانہ 1,000 سے بڑھا کر 2,000 روپے مقرر۔

انڈر ایج ڈرائیونگ پر 10,000 روپے جرمانہ عائد ہوگا۔بلیک پیپر کے استعمال اور بغیر یا غیر نمونہ نمبر پلیٹ پر 5,000 روپے جرمانہ ہوگا۔ رنگ روڈ پر موٹر سائیکل کے داخلے پر 5,000 روپے جرمانہ مقرر۔

پیدل سڑک عبور کرنے پر جرمانہ 200 سے بڑھا کر 1,000 روپے کر دیا گیا۔ رنگ روڈ پر جانور لانے کی صورت میں مالک کو 5,000روپے جرمانہ ہوگا۔

اوور اسپیڈنگ پر 2,000 سی سی تک گاڑیوں کو 5,000 اور اس سے زائد کی گاڑیوں کو 10,000 روپے جرمانہ ہوگا۔
دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ 500 سے بڑھا کر 3,000 روپے کر دیا گیا۔

یہ بھی چیک کریں

NAB investigation of Sitara Group Owner Mian Adrees' alleged involvement into billions of electricity theft scandal

اربوں کی بجلی چوری ، ستارہ گروپ کےمالک نیب کےریڈارپر

Tuesday, 20 October 2026 | Web Desk فیصل آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی یعنی فیسکو میں مبینہ …