Home / عظمیٰ بخاری اورحناپرویزبٹ آمنےسامنے

عظمیٰ بخاری اورحناپرویزبٹ آمنےسامنے

Uzma Bukhari and Hina Pervez Butt clash over encounters in Punjab

Friday, 23 October 2026 | Web Desk

پنجاب حکومت کی دوخواتین کی ایک دوسرےکےخلاف بیان بازی ۔ وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری اورچیئرپرسن وومن پرٹیکشن اتھارٹی پنجاب حناپرویزبٹ آمنےسامنےآگئیں۔

بات حناپرویزبٹ کےایک ٹویٹ سےآگےبڑھی ۔ حناپرویزبٹ نےملتان میں یتیم بچےوسیم عباس کےقاتل کی مبینہ پولیس مقابلےمیں ہلاکت پرٹویٹ کیاجس میں لکھاکہ مریم نوازکی حکومت میں انصاف فوری ملتاہے ۔

جیونیوزکےپروگرام آج شاہزیب خانزانہ کےساتھ میں اینکرشاہزیب نےاپنےپروگرام میں جب عظمیٰ بخاری کےسامنےاس ٹویٹ پرتبصرہ کرنےکیلئےکہاکہ عظمیٰ بخاری نےدبےلفظوں میں حناپرویزبٹ پرتنقیدکی اوراس پوسٹ کوحناکی ناسمجھی قراردیا۔ عظمیٰ بخاری نےیہ بھی کہاکہ بہت بارایساہواکہ حناپرویزکی وجہ سےپارٹی کوشرمندگی اٹھاناپڑی ۔

حناپرویزبٹ نےعظمیٰ بخاری کوجواب دیتےہوئےکہاکہ پنجاب حکومت کوالزام دیانہ کسی ادارےپرتنقیدکی ۔ مجھ پرعظمیٰ بخاری کی تنقیدبےجاہے۔ مجھ پرتنقیدسےپہلےمتاثرہ خاندانوں سےپوچھیں وہ کس دکھ اورکرب سےگزررہےہیں ۔

یہ بھی چیک کریں

Hina Javed Murder case, main accused statement

حناجاویدقتل کیس: مرکزی ملزم کےاہم انکشافات

Sunday, 18 October 2026 | Web Desk حناجاوید قتل کیس میں گرفتار گھریلو ملازم ذیشان …