Home / ناچتی گاتی دلہن کی ریورس رخصتی

ناچتی گاتی دلہن کی ریورس رخصتی

Wedding called off in Haryana after bride's dance entry angers groom's family

Tuesday, 9 June 2026 | Web Desk

بھارت میں دلہن کی شادی منڈپ میں بےباک اندازمیں اینٹری دیکھ کردلہےکےپتاکواتناغصہ آیاکہ اس نےکھڑےکھڑےشادی ہی ختم کردی۔

بھارتی میڈیارپورٹس کےمطابق یہ عجیب وغریب واقعہ ریاست ہریانہ میں پیش آیا۔ ہواکچھ یوں کہ شادی ہال میں لڑکےوالوں کولڑکی والوں کی اینٹری ایک آنکھ نہ بھائی ۔ دلہن اپنی سہیلیوں کےساتھ ڈانس کرتےہوئےہال میں داخل ہوئی تولڑکےکاباپ اوربڑابھائی سرعام ناچتی گاتی دلہن دیکھ کرغصےسےآگ بگولہ ہوگئے۔

سب کےسامنےبےتکلفی سےناچتی گاتی دلہن دیکھ کرلڑکےکےوالدکالڑکی والوں سےجھگڑاشروع ہوگیا۔ یہ جھگڑااتنابڑھاکہ سسرنےشادی ختم کردی اوربارات ہال سےواپس چلی گئی ۔

سوشل میڈیاپریہ خبرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اورصارفین اس پرمختلف تبصرے کررہے ہیں۔

کچھ صارفین کےمطابق دلہن کےڈانس کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں تھا،دیگر کی رائےمیں لڑکے والوں کو تمام امور پر پہلے ہی بات کرلینی چاہیے تھی۔ دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے دلہن کے ڈانس اسٹیپس کو نامناسب قراردیا۔

یہ بھی چیک کریں

US to contact Iran's revolutionary guards directly

امریکاکاپاسداران انقلاب سےمذاکرات کافیصلہ

Friday, 26 June 2026 | Web Desk امریکا نےایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ براہِ راست …