Home / جنوبی کوریانےاسرائیل کی دکھتی رگ چھیڑدی

جنوبی کوریانےاسرائیل کی دکھتی رگ چھیڑدی

South Korean President Lee Jae-myung diplomatic row with Israel over Holocaust comparison remarks

Web Desk
April 14, 2026

جنوبی کوریا کے صدر لی جائی مونگ نےغزہ میں اسرائیلی بربریت کو ہولوکاسٹ سے تشبیہ دیدی جس پراسرائیلی لابی نے انکے خلاف تنقیدکاطوفان کھڑاکردیا۔

جنوبی کوریا کے صدرکااپنےبیان میں کہناتھا،اسرائیلی فوج نےغزہ میں دوران جنگ فلسطینیوں کاجو قتل عام کیا وہ جنگ عظیم دوم میں نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کے قتل سے ذرا بھی مختلف نہیں۔

اپنی بات کےحق میں صدرلی جائی مونگ نےاسرائیلی فوج کی جانب سےایک فلسطینی شخص کو تشدد کا نشانہ بناکر لات مار کر عمارت سے اسے نیچے پھینکنےکی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی، یہ ہولناک واقعہ 2024 میں پیش آیا۔

ترکیہ سے1ارب ڈالراورخوبصورت دلہن کامطالبہ

جنوبی کوریا کے صدر کابیان اسرائیلیوں کیلئےاس لئےبھی زیادہ کاٹ دارتھاکیوںکہ یہ ایسے روز جاری ہوا ہے جب اسرائیلی شہری نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کے قتل عام کا دن یعنی ہولوکاسٹ ڈےمنارہے تھے۔

جنوبی کوریا کے صدر نے اپنے بیان میں ایران امریکاجنگ کاذکر تونہیں کیاالبتہ اتناضرورکہاکہ کوریائی عوام سخت تکلیف اورقومی سطح پر مشکلات کا شکار ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

`Ugandan Chief of Defence Forces General Muhoozi Kainerugaba demands $1 billion and a Turkish wife from Turkey`

ترکیہ سے1ارب ڈالراورخوبصورت دلہن کامطالبہ

Tuesday, 14 April 2026 | Web Desk افریقی ملک یوگنڈا کےصدریووری موسیوینی کےصاحبزادے اور چیف …