Home / ایران امریکامذاکرات اسلام آبادمیں۔۔۔؟

ایران امریکامذاکرات اسلام آبادمیں۔۔۔؟

Foreign Office spokesperson Tahir Hussain Andrabi addresses media about Pakistan's readiness to host US-Iran peace talks

Tuesday, 24 March 2026 | Web Desk

اسرائیلی میڈیانےخبردی ہےکہ پاکستان اس ہفتےامریکااورایران کےدرمیان مذاکرات کی میزبانی کرسکتاہےجوممکنہ طورپررواں ہفتےکےآخرمیں اسلام آبادمیں ہوں گے۔

اسرائیلی میڈیا کے دعوے کے مطابق درپردہ ہونےوالی بات چیت ایک ایسےموڑپرآن پہنچی ہےجہاں جہاں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندے آمنے سامنے بیٹھ کربات کرسکتے ہیں۔

خبر کے مطابق ایران کی نمائندگی اسپیکرپارلیمنٹ محمد باقر قالیباف سمیت دیگر اعلیٰ حکام کر سکتے ہیں، جبکہ امریکی وفد میں اسٹیو وٹکوف، جیراڈ کشنر کےعلاوہ نائب صدر جے ڈی وینس کی شرکت متوقع ہے۔

ایک امریکی صحافی نےایکس پر دعویٰ کیا کہ ترکی، پاکستان اور مصر پسِ پردہ سفارتی رابطوں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں تاکہ کسی ممکنہ معاہدے کی راہ ہموار کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق مصر اور پاکستان کے اعلیٰ حکام نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی نمائندہ اسٹیو وٹکوف سےاس سلسلےمیں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔

دفترخارجہ کاردعمل

ترجمان پاکستان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فریقین نے اتفاق کیا تو پاکستان ہمیشہ مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔

جیونیوز نے ترجمان دفترخارجہ سے سوال کیا کہ کیا ایران امریکا مذاکرات پاکستان میں ہو رہے ہیں؟

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے جواب دیا کہ اگرفریقین نے اتفاق کیا تو پاکستان ہمیشہ مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …