Home / دورہ بنگلادیش: سینئرکھلاڑیوں کی چھٹی کاامکان

دورہ بنگلادیش: سینئرکھلاڑیوں کی چھٹی کاامکان

Pak cricket team Bangladesh tour 2026

Tuesday, 03 March 2026 | Web Desk

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی کےبعدقومی ٹیم کےدورہ بنگلادیش کےلیے ٹیم میں اہم تبدیلیوں پرسنجیدگی سےغورکیاجارہاہے۔

میڈیارپورٹس کےمطابق دورہ بنگلادیش میں پاکستان کوتین میچزپرمشتمل ون ڈےسیریزکھیلنی ہےاوراس کیلئےسینئرکھلاڑیوں کوٹیم سےباہرکئےجانےکاامکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان ٹیم کے اگلے بڑے ٹورنامنٹ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ پر نظر رکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے جس سے مستقبل میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2028ء کی تیاری بہتر ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اور سلیکٹرز نئےٹیلنٹ کوموقع دیناچاہتےہیں تاکہ مستقبل کے لیے مضبوط پلان بنایاجاسکے۔

بنگلا دیش کے خلاف تین ون ڈے میچز 11، 13 اور 15 مارچ 2026 کو شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم ڈھاکا میں شیڈول ہیں اور پاکستان ٹیم کا اسکواڈ 9 مارچ کو بنگلا دیش پہنچے گا۔ خطے میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر قومی ٹیم کا یہ دورہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Pakistan women suffer 4th straight World Cup defeat

آئی سی سی ویمنزٹی20 ورلڈکپ: پاکستانی ٹیم کومسلسل چوتھی شکست

Wednesday, 24 June 2026 | Web Desk آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ …