Sunday, 1 March 2026 | Monitoring Desk
آہ آیت اللہ علی خامنہ ای اب ہم میں نہیں رہے ۔ اسرائیل کے تازہ ترین حملے میں ایران کے سپریم لیڈرشہید ہوگئے۔ ایران کےسرکاری میڈیا نے تصدیق کردی۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق شہادت کے وقت علی خامنہ ای اپنے دفتر میں موجود تھے۔ علی خامنہ ای کےچیف ایڈوائزرعلی شمخانی بھی ان کےہمراہ شہیدہوگئے۔
📹 اعلام خبر شهادت رهبر معظم انقلاب اسلامی ایران pic.twitter.com/5k68tVkbHN
— خبرگزاری تسنیم (@Tasnimnews_Fa) March 1, 2026
عظیم سانحےپرایران میں 40 روزہ سوگ کا اعلان اورملک بھر میں 7روز کے لیے چھٹی کااعلان کردیاگیا۔ عراق میں مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئیں۔
سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد ایران کے شہر مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، جوسوگ اورماتم کی علامت سمجھاجاتاہے۔
ایرانی میڈیا کے مطاق آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق ہوتےہی مشہد میں سوگ کی فضاطاری ہوگئی اوربڑی تعدادمیں عوام جمع ہوگئے۔
ایرانی آرمی چیف بھی مارےگئے
میڈیارپورٹس کےمطابق ایرانی افواج کےکمانڈرانچیف جنرل موسوی، ایران کےوزیردفاع بھی امریکی اوراسرائیلی حملےمیں مارےجاچکےہیں۔
آرمی چیف جنرل عبدالرحیم موسوی اور وزیرِ دفاع جنرل عزیز نصیرزادہ ایک اجلاس میں شریک تھےجب ان پرمیزائل حملہ ہوا۔ اسی میٹنگ میں انقلابی گارڈزکےچیف کمانڈر میجر جنرل محمد پاکپور بھی مارے گئے، جو جون میں اسرائیل کے ہاتھوں پچھلے سپاہ پاسداران کے کمانڈر کے قتل کے بعد گارڈز کے اعلیٰ کمانڈر بنے۔
ایرانی پاسداران کابدلہ لینےکااعلان
ایرانی پاسداران انقلاب کاعلی خامنہ ای کی شہادت کابدلہ لینےکااعلان ۔ کہا،تباہ کن کارروائی جلد شروع ہوگی،ایران کی تاریخ کا سب سے تباہ کن اور جارحانہ آپریشن شروع ہوگا۔ ٹرمپ اورنیتن یاہونےسرخ لکیرعبورکی،انہیں اس کی قیمت چکاناہوگی۔
ایران نےپاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر پاکپور کی شہادت کی بھی تصدیق کر دی۔ بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی نے پاسدارانِ انقلاب کی کمان سنبھال لی۔ بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نیا کمانڈر اِن چیف مقرر کر دیا گیا۔