Home / پاکستانیوں پریواےای کےویزےبند

پاکستانیوں پریواےای کےویزےبند

UAE Visa for Pakistanis

Friday, 28 November 2025 | Web Desk

وزارت داخلہ کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےانسانی حقوق کواہم بریفنگ ۔۔ حکام نےقائمہ کمیٹی کوبتایاکہ یواے ای پاکستانیوں کوویزے نہیں دے رہا، صرف بلیو پاسپورٹ اورڈپلومیٹک پاسپورٹ ہولڈرزکوویزےمل رہےہیں۔

قائمہ کمیٹی کووزارت داخلہ کےحکام نےبتایاکہ پاکستانی پاسپورٹ پریواے ای اورسعودی عرب میں پابندی لگتے لگتے بچی ، پابندی لگ گئی تواسے ہٹوانابہت مشکل ہوگا۔

وزارت داخلہ کےمطابق،پڑوسی ملک نےہمارے سسٹم میں مداخلت کی اور پاسپورٹس بنوائے،اس میں ہم خودبھی ذمہ دارہیں کیونکہ کہیں توکرپشن ہوئی ہوگی۔ چند ماہ پہلےسعودی عرب سے بڑے پیمانے پر پاکستانی نکالے گئے، نکالےجانےوالوں میں کئی افغان شہری بھی تھےجوپاکستانی بن کروہاں مقیم تھے۔

پاک ایران تعلقات نئےاسٹریٹجک دورمیں داخل

وزارت داخلہ حکام کامزیدکہناتھاکہ 61 ممالک میں 21 ہزار647 پاکستانی قید ہیں، بیرون ملک گرفتار پاکستانیوں کی اکثریت معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث ہوتی ہے، زیادہ ترگرفتاریاں اوور اسٹے، شناختی فراڈ یا بینک فراڈ کی ہوتی ہیں، قتل، منظم جرائم یا دہشت گردی میں پاکستانی شہری نہ ہونےکےبرابرہیں۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …