Sunday, 09 November 2025 | Web Desk
اپوزیشن اتحاد نے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانےکا اعلان کردیا۔ تحریک کا اعلان محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصرعباس نے کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےسربراہ اپوزیشن اتحاد محمود خان اچکزئی نےکہاعوام کو کوئی تسلیم نہیں کر رہا لہٰذا ہم عوام کے پاس جا رہے ہیں،جس طرح یہ آئین کی بنیادوں کو ہلارہے ہیں تحریک کے سوا کوئی چارہ نہیں، کل رات سے ہماری ملک گیر تحریک شروع ہو جائےگی۔
انہوں نےکہاتحریک میں ہمارا نعرہ ہوگاجمہوریت زندہ باد آمریت مردہ باد ، تیسرا نعرہ قیدیوں کی رہائی سے متعلق ہوگا۔
محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا ہم بتائیں گے کہ پاکستان کے عوام جو چاہیں گے وہی فیصلہ ہوگا، ہم بتائیں گے کہ آئین بالادست اور پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہوگی۔
آئینی ترمیم میں عدلیہ سےمتعلق اہم نکات
علامہ راجہ ناصرعباس کاکہنا تھاقوم 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔