Home / ایک شخص خیبرپختونخوامیں دہشت گردی لایا:ترجمان پاک فوج

ایک شخص خیبرپختونخوامیں دہشت گردی لایا:ترجمان پاک فوج

DG ISPR Press Briefing

Saturday, 11 October 2025 | Web Desk

ترجمان پاک فوج نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ریاست مخالف قیادت نہیں لائی جا سکتی۔ ایک شخص صوبےمیں دہشت گردی لانےکاذمہ دارہےاورخیبرپختونخواکی عوام کواس ایک شخص کی مرضی اورمنشاکےرحم وکرم پرنہیں چھوڑاجاسکتا۔

پشاور میں میڈیا بریفنگ کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سے سوال ہواکہ ایک بیانیہ بنایا جا رہا ہے کہ کے پی میں اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیے کے ساتھ نئی قیادت آنے والی ہے اور اس کا سب بڑا ٹارگٹ فوج کو یہاں سے واپس بھیجنا ہے۔

سوال کاجواب دیتےہوئےترجمان پاک فوج نےکہا کہ اسٹیبلشمنٹ ریاست کا ایک ادارہ ہے، آپ کیا کہنا چاہ رہے ہیں کہ کیا ایسی قیادت لائی جارہی ہے جو ریاست کے خلاف ہے؟ ایسا نہیں ہو سکتا۔

ایک اور سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آرنےکہاآپ خود فیصلہ کر لیں کہ وہ کون ہے جو کہہ رہا ہے وہ صوبائی حکومت برداشت نہیں جو آپریشن کے خلاف کھڑی نہ ہو، کون یہ کہہ رہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن نہیں کرنا چاہیے، بلکہ بات کرنی چاہیے؟ کون ہے وہ جو اس پوری کارروائی کو چلا رہا ہے؟ جب وہ ریاست کے ذمہ دار تھے تب بھی یہی کہتے تھے، اب بھی یہی کہہ رہے ہیں، کنفیوژن پھیلایا جارہا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بات چیت کس سے کریں؟ خارجی نورولی محسود اور اس کے جتھے سے بات چیت کرلیں؟ سرکاٹ کرفٹ بال کھیلنےوالوں سےکیسےبات کریں؟ ہرمسئلےکاحل بات چیت ہےتوجنگیں کیوں ہوئیں؟ خارجیوں اوران کے سہولت کاروں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا۔

امریکہ پاکستان پرمہربان، بھارت کےہوش اڑگئے

خارجیوں کےسہولت کاروں کےپاس تین راستےہیں: پہلایہ کہ ان خارجیوں کی مددکرناچھوڑدیں ۔ دوسرایہ کہ ریاست کےساتھ مل کرخارجیوں کےخلاف لڑیں یاپھرریاست کی جانب سےسخت ایکشن کیلئےتیارہوجائیں۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …