Home / حماس اوراسرائیل غزہ امن منصوبےپررضامند

حماس اوراسرائیل غزہ امن منصوبےپررضامند

Gaza ceasefire agreement

Thursday, 09 October 2025 | Web Desk

اسرائیل اور حماس نےمسلمان ملکوں اورامریکا کی ثالثی میں طے پانے والے مجوزہ غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جس کےبعدجنگ بندی کامکمل خاتمہ ہوجائےگا۔

امریکی صدرٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں اس پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے تحت تمام یرغمالیوں کی جلد رہائی ممکن بنائی جائے گی، جبکہ اسرائیلی افواج امن معاہدےکےمطابق غزہ سے مرحلہ وار انخلا کریں گی۔

صدر ٹرمپ نے اس پیش رفت کو امن کے طویل سفر کی پہلی بڑی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عمل میں شامل تمام فریقین کے ساتھ انصاف پر مبنی سلوک کیا جائے گا۔ انہوں نے اس تاریخی لمحے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے والے قطر، مصر اور ترکی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

غزہ میں جنگ بندی کا باقاعدہ اعلان آج متوقع ہے، جس کی تفصیلات آئندہ چند روز میں سامنے لائی جائیں گی۔

قطری وزارت خارجہ نےجنگ بندی معاہدےپراتفاق کی تصدیق کی ہےجس کےمطابق جنگ بندی، یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی، اور انسانی امداد کی بحالی شامل ہے۔

قطرپراسرائیلی حملےمیں پاکستان کاذکرکیسےآیا

آسٹریلیا، سپین، برطانیہ سمیت دیگرملکوں نےجنگ بندی معاہدےپرخوشی کااظہارکرتےہوئےاس پرجلدازجلدعملدرآمدکامطالبہ کیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

US to contact Iran's revolutionary guards directly

امریکاکاپاسداران انقلاب سےمذاکرات کافیصلہ

Friday, 26 June 2026 | Web Desk امریکا نےایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ براہِ راست …