Monday, 28 September 2025 | Web Desk
ایشیا کپ کا فائنل جیتنے والی بھارتی ٹیم کو کروڑوں روپےبطورانعام دئیےجائیں گے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری دیوا جیت سائیکیا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ کی ٹرافی کامعاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کےصدرکے خلاف شدید احتجاج کریں گے۔
دیوا جیت سائیکیا نے کہا کہ بھارتی بورڈ پہلے دن سے حکومتی پالیسی پر عملدر آمد کر رہا ہے ، ایشیا کپ ملٹی نیشنل ٹورنامنٹ ہے، ہم پاکستان سے باہمی سیریز نہیں کھیلتے۔
سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے جنگ میں 6 صفر کی شکست کو خیالاتی قرار دیتے ہوئے کہا 3 صفر کا نتیجہ سب کے سامنے ہے جو انڈیا کے حق میں رہا، تلک آپریشن کے بعد فائنل کے موقع پر جو ہوا وہ اچھا نہیں تھا۔
دیوا جیت سائیکیا نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو ہرانے پر بھارتی ٹیم پر فخر ہے، ہم نے اے سی سی چئیرمین محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ کیا، محسن نقوی حکومت پاکستان کے مرکزی لیڈر ہیں، وہ ٹرافی اور میڈلز اپنے ساتھ لے گئے، ہمیں امید ہے کہ بہت جلد ٹرافی میڈلز انڈیا کو واپس کیے جائیں گے۔
پاکستان کو کھیل کے میدان میں ہرانے پر بھارتی اسکواڈ کو 21 کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتے ہیں۔