Home / ہائبرڈنظام کونوازشریف کی حمایت حاصل، خواجہ آصف

ہائبرڈنظام کونوازشریف کی حمایت حاصل، خواجہ آصف

Nawaz Sharif support hybrid system

Friday, 5 September 2025 | Monitoring Desk

وزیردفاع خواجہ آصف نےکھل کرتسلیم کیاہےکہ ملک اس وقت ایک ہائبرڈنظام کےتحت چل رہاہےاوراچھاچل رہاہے۔ اس ہائبرڈنظام کومیاں نوازشریف کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔ آنےوالےوقت میں یہ نظام مزیدمضبوط ہوگا۔ موجودہ ہائبرڈنظام ہرلحاظ سےآئینی ہے۔

خواجہ آصف نےجیونیوزکےپروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں اینکرپرسن کےسخت سوالوں کاکھل کرجواب دیا۔ شاہزیب خانزادہ نےپوچھاکیانوازشریف ووٹ کوعزت دوکےنظرئیےسےپیچھےہٹ گئے؟

خواجہ آصف نےکہا،یہ کہنا غلط ہوگاکہ نوازشریف اپنے نظریات سے الگ ہو گئے، نظریات کو عملی شکل میں لانے کا وقت آگے پیچھے ہو سکتا ہے۔ اس وقت سب اچھاچل رہاہے، ملک ہرلحاظ سےآگےبڑھ رہاہےتوہم بھی کچھ چیزوں کوکچھ وقت کیلئےبیک برنرپرڈال سکتےہیں۔

وزیردفاع بولےہمارےٹارگٹ پراس وقت ملک کااستحکام ہے،ہم نےسمت متعین کرلی ہےاوراب ہم نےاسےفالوکرناہے۔ یہ درست ہےکہ ہم نےاپنی ترجیحات آگےپیچھےکی ہیں ۔ ہم دوبارہ غلط فہمیاں نہیں چاہتے۔ نوازشریف موجودہ ہائبرڈنظام سےمطمئن ہیں اوربہت ریلکس ہیں۔

امریکی صدرکےعاصم منیرسےمتعلق تاریخی کلمات

خواجہ آصف نےدوٹوک اندازمیں کہاکہ مری کی میٹنگ میں نظام کےتسلسل کےحوالےسےکوئی بات نہیں ہوئی ۔ اس حوالےسےسامنےآنےوالی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ۔

خواجہ آصف نےایک سوال کےجواب میں پورےیقین اوراعتمادسےکہاکہ موجودہ نظام چلےگا۔ کیونکہ ہم نےمعاشی محاذپرناقابل یقین کامیابیاں حاصل کی ہیں اورمعیشت ماضی کےمقابلےمیں بہت بہترہے۔ نوازشریف کی حکومت کےخلاف سازش نہ کی جاتی توملک آج بہت بہترحالت میں ہوتا۔

خواجہ آصف نےکہامریم نواز میری بیٹی ہیں، وہ ہماری جماعت کا مستقبل ہیں، وہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب بہتر کام کر رہی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …