Monday, September 1, 2025 | Monitoring Desk
ہیڈ مرالہ پر بڑے سیلاب کا خدشہ
بھارت نے پاکستان کو اطلاع دیے بغیر دریائے چناب میں 8 لاکھ کیوسک پانی چھوڑا۔
- دو روز میں یہ پانی ہیڈ مرالہ پہنچنے کا امکان ہے۔
- حکام کی جانب سے پیشگی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
حکومتی ردعمل اور ابہام
- ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کی کوئی آفیشل اطلاع نہیں ملی۔
- انہوں نے کہا کہ یہ خبریں صرف سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں۔
- ذرائع کے مطابق بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھول دیے لیکن پاکستان کو باضابطہ اطلاع نہیں دی۔
دریائے چناب میں صورتحال
- فی الحال ہیڈ مرالہ پر دریائے چناب معمول کے مطابق بہہ رہا ہے۔
- تاہم بڑے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر حکام نے الرٹ جاری کردیا۔
- ملتان اور مظفرگڑھ کے درمیان دریائے چناب میں بڑے سیلابی ریلے کے خدشے پر تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
- کمشنر ملتان کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑی تو ہیڈ محمد والا بند میں شگاف ڈالا جائے گا۔
دریائے راوی کی صورت حال
دریائے راوی میں پانی کی سطح آہستہ آہستہ کم ہورہی ہے۔
- ہیڈ بلوکی پر بھی پانی کی سطح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
- تاہم متاثرہ علاقوں میں تباہی کے مناظر برقرار ہیں۔
- فرخ آباد میں پورا قبرستان پانی کی نذر ہوگیا۔
پاکستان خطےکی بڑی طاقت بننےکےقریب
دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب
بہاولپور کے قریب دریائے ستلج کا بند سات مقامات سے ٹوٹ گیا۔
- درجنوں دیہات زیرآب آگئے۔
- ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔
- پاک فوج اور ریسکیو اداروں نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔
پنجاب میں تباہی کی مجموعی صورتحال
- اب تک 33 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
- 2200 دیہات مکمل یا جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
- 20 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔