ویب ڈیسک: جو لوگ کہتے تھےفوج اپنا کام نہیں کرتی، آج ان سے سوال کریں کہ کیا فوج نے اپنا کام کیا یا نہیں؟ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری کا اسلام آبامیں طلبہ وطالبات سےخطاب۔
ڈی جی آئی ایس پی آرنےپوچھاکیا آپ آج ان کو ذمے دار نہیں ٹھہرائیں گے کہ تم کون ہوتے تھے جو افسروں اور جوانوں کے خلاف باتیں کرتے تھے؟
لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاک فوج عوام سےاورعوام پاکستان کی فوج سے ہیں۔
ان کامزیدکہناتھاملک میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے، جب عوام اور فوج اکٹھے ہوں گے تو اس ملک میں کوئی دہشت گرد نہیں بچے گا، پاکستان کا مستقبل نہ صرف محفوظ ہے بالکل روشن اور تاب ناک ہے۔