Home / باسط علی نےکسےجوتےمارنےکی بات کی؟

باسط علی نےکسےجوتےمارنےکی بات کی؟

basit ali slams Pakistani cricket team

ویب ڈیسک: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کوچ باسط علی نے نیپئر میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کی ناتجربہ کار ٹیم کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر قومی ٹیم اور مینجمنٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

نیوزی لینڈ کی شاندار بیٹنگ
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 344 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا۔ ابتدائی 50 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے باوجود، مارک چیپمین اور ڈیرل مچل کی شاندار 199 رنز کی پارٹنرشپ نے میچ کا رخ بدل دیا۔

چیپمین نے 132 رنز (13 چوکے، 6 چھکے) کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ مچل نے 76 رنز بنائے۔ ڈیبیو کرنے والے محمد عباس نے بھی 26 گیندوں پر 52 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کے اسکور کو مزید تقویت دی۔

پاکستانی ٹیم کا مایوس کن تعاقب
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ عثمان خان (39) اور عبداللہ شفیق (36) نے 83 رنز کی شراکت قائم کی، مگر مڈل آرڈر بری طرح ناکام رہا۔

کپتان محمد رضوان 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ طیب طاہر، حارث رؤف، عاکف جاوید، اور نسیم شاہ بھی جلدی پویلین لوٹ گئے۔ بابر اعظم (78) اور سلمان آغا (58) کی مزاحمتی اننگز کے باوجود ٹیم 44.1 اوورز میں 271 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، اور نیوزی لینڈ نے میچ 73 رنز سے جیت لیا۔

باسط علی کا بابر اعظم اور مینجمنٹ پر سخت وار
اپنے یوٹیوب چینل پر، باسط علی نے ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا، خاص طور پر بابر اعظم کو تیسرے نمبر پر کھلانے کے فیصلے پر سخت اعتراض اٹھایا۔

آسٹریلوی بیٹرکی بھارت کےخلاف تاریخ رقم

انہوں نے سوال کیا،
"بابر اعظم تیسرے نمبر پر کیوں کھیلے؟ وہ چیمپئنز ٹرافی میں اوپننگ کرتے تھے، اب کہاں ہیں وہ پروفیسر جنہوں نے کہا تھا کہ اسے اوپننگ کرنی چاہیے؟ انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ اب کوئی سامنے نہیں آئے گا۔ جو لوگ کرکٹ کے پروفیسر بننے کی کوشش کرتے ہیں، ان کو جوتے مارنے چاہئیں!”

یہ تنقید ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ میچز میں کم بیک کا چیلنج درپیش ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Ahmed Shahzad PSL 11

احمدشہزادسلیکٹ نہ ہونےپرجذباتی ہوگئے

Thursday, 12 February 2026 | Web Desk سابق پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد پاکستان سپر لیگ …