Home / عمران خان کیسےرہاہوسکتےہیں؟ راناثنااللہ

عمران خان کیسےرہاہوسکتےہیں؟ راناثنااللہ

Rana Sanaullah on Imran Khan release

ویب ڈیسک: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان 9 مئی کے واقعات پر خلوصِ دل سے معافی مانگ لیں تو ان کی رہائی ممکن ہو سکتی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام "جرگہ” میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے واضح کیا کہ حکومت نے عمران خان کو نظر بند نہیں کیا، وہ اپنے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عدالت انہیں رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ عمران خان اپنی ضمانت کے لیے ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔

ان کی مکمل گفتگو آج شب 10 بجکر 5 منٹ پر جیو نیوز کے پروگرام "جرگہ” میں نشر کی جائے گی۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …