Home / بجلی صارفین کیلئےریلیف کااعلان

بجلی صارفین کیلئےریلیف کااعلان

Relief for electricity consumers

ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی حکومت کی جانب سے زرعی ٹیوب ویل صارفین اور 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے خوشخبری!

پاور ڈویژن کے مطابق، ان صارفین کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جون 2015 سے 300 یونٹ تک کے صارفین کے لیے یہ سہولت معطل تھی، جبکہ دسمبر 2010 میں زرعی ٹیوب ویل صارفین کے لیے بھی یہ رعایت ختم کر دی گئی تھی۔

پاور ڈویژن نے نیپرا کو دونوں کیٹیگریز میں فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا فائدہ بحال کرنے کے لیے خط ارسال کر دیا ہے، جس سے زرعی ٹیوب ویل اور 300 یونٹ تک کے صارفین کے بجلی بلوں میں مزید کمی آئے گی۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …