Home / چھبیسویں ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج

چھبیسویں ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج

26th Constitutional amendment challenged

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف نے26ویں آئینی ترمیم کوسپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ درخواست میں چھبیسویں ترمیم کےتحت ہونےوالےتمام فیصلوں اوراقدامات کوکالعدم قراردینےکی استدعا

درخواست کےمطابق 26ویں آئینی ترمیم کےذریعےعدلیہ کی آزادی کوسلب کیاگیاحالانکہ آئین آزادعدلیہ کی ضمانت فراہم کرتاہے۔ درخواست میں یہ بھی استدعاکی گئی ہےکہ چھبیویں آئینی ترمیم کےتحت ہونےوالےتمام اقدامات کوخلاف آئین قراردیتےہوئےکالعدم قراردےدیاجائے۔

درخواست گزارکےمطابق کوئی بھی ترمیم آئینی کےبنیادی خدوخال میں تبدیلی کی اجازت نہِیں دیتی۔

سپریم کورٹ میں خصوصی انتظامات

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے مقدمات کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ کی عمارت میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لارجر بینچ 27 جنوری کو سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے مقدمات کی سماعت کرے گا، فریقین کی سہولت اور عدالتی امور کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لیے پیر کو سپریم کورٹ میں سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …