ویب ڈیسک ۔۔ امریکا کی 18 ریاستوں نے صدر ٹرمپ کے جانب سے شہریت کے پیدائشی حق کو منسوخ کرنے کے حکم نامے کے خلاف عدالت سےرجوع کرلیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، ڈیموکریٹک پارٹی نے بھی اس صدارتی حکم کے خلاف مزاحمت شروع کر دی ہے۔
ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے اپنی اختیارات سے تجاوز کیا ہے اور وہ امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ۔ اس کے علاوہ، امریکی صدر نے غیر قانونی تارکین وطن کو ملک سے بے دخل کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، بھارت امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم 18 ہزار بھارتی شہریوں کو واپس بھیجے گا۔ بھارت، ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ تجارتی کشیدگی سے بچنے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کےلئےایساکرےگا۔
بلومبرگ نے بتایا کہ بھارت اور امریکی حکومت نے 18 ہزار غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کی شناخت کی ہے، تاہم امریکا میں بھارتی تارکین وطن کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب، ٹرمپ حکومت نے ایک ہزار 660 افغانیوں کی امریکا منتقلی کے منصوبے کو معطل کر دیا ہے۔