ویب ڈیسک ۔۔ 2023ء کے المناک یونان کشتی حادثے کی تحقیقات میں انسانی اسمگلروں کے ساتھ تعلق رکھنے والے ایف آئی اے کے 38 افسران کو نوکری سے برطرف کرنے، 12 ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو وزارت داخلہ بھیجنے، اور ناقص نگرانی پر 4 زونل ڈائریکٹرز کو وضاحتی نوٹس جاری کرنے کا انکشاف۔
روزنامہ جنگ کی خبرکےمطابق اس انکوائری میں مجموعی طور پر 182 انسانی اسمگلرزکو گرفتارکیا گیا ہے، جبکہ 523 ملین روپے کی جائیدادیں اور اکاؤنٹس بھی ضبط کیے گئے ہیں۔ یونان کے دو کشتی حادثات میں مجموعی طور پر346 انسانی اسمگلرزکواب تک گرفتارکیاجاچکاہے۔
دسمبر 2024 میں یونان کے کشتی حادثے کے بعد ملک بھر میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس مہم میں 182 انسانی اسمگلرز کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ 20 ایف آئی اے افسران کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔