Home / ٹی وی ہوسٹ نےنوواک جوکووچ سےمعافی مانگ لی

ٹی وی ہوسٹ نےنوواک جوکووچ سےمعافی مانگ لی

TV host apologizes to novak djokovic

ویب ڈیسک – معروف آسٹریلین ٹی وی میزبان نےنوواک جوکووچ سے معافی مانگ لی۔ ٹی وی ہوسٹ نےآسٹریلین اوپن کے دوران 24 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن اور ان کے سربیائی مداحوں کامذاق اڑایا تھا۔ میزبان نے وضاحت جاری کرتےہوئےکہاان کا تبصرہ محض ہلکی پھلکی مزاحیہ گفتگو کے طور پرکیاگیاتھا۔

37سالہ جوکووچ نےاتوارکی شام روڈ لیور ایرینا میں جیری لیہیکا کےخلاف سٹریٹ سیٹس میں فتح کے بعد ہونے والے معمول کے آن کورٹ انٹرویو میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔

اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے جوکووچ نے چینل نائن کے سینئر سپورٹس پریزنٹر ٹونی جونز پر الزام لگایا کہ انہوں نے ان کے اور ان کے سربیائی مداحوں کے بارے میں توہین آمیز اور غیر شائستہ تبصرے کیے۔ جوکووچ نےکہامعافی مانگنےتک وہ چینل کے ساتھ انٹرویو کابائیکاٹ کریں گے۔

اس تنازع پر بات کرتے ہوئے جونز نے کہاانہوں نےجوبھی تبصرہ کیاوہ محض مزاحیہ بات کےطورپرتھا۔ ایسا مزاح جو میں اکثر کرتا ہوں۔ لیکن ہفتے کی صبح مجھے ٹینس آسٹریلیا کے ذریعے جوکووچ کی ٹیم نے آگاہ کیا کہ وہ ان ریمارکس سے بہت زیادہ ناخوش ہیں۔

جونزنےکہاکہ بات کاعلم ہوتےہی انہوں نےجوکووچ کی ٹیم سے رابطہ کیا اوراپنی بات پرمعافی مانگی اورآج دوبارہ اپنی معافی کودہراتاہوں ۔

راولپنڈی ایکسپریس کی شاہدکپورسےٹکر

یہ واقعہ جمعہ کو میلبرن پارک سے براہ راست نشریات کے دوران پیش آیا، جہاں جوکووچ کے مداحوں کا ایک گروپ سربیائی جھنڈے لہراتے ہوئے پرجوش انداز میں خوشی منا رہا تھا۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے جونز نے گانا گایا، نوواک، وہ زیادہ اہم نہیں ہے… نوواک اب پرانے ہو چکے ہیں۔ نوواک، انہیں باہر نکالو۔

جونزنے کہا،مجھے سربیائی مداحوں سے بھی معافی مانگنی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ میں نے سربیائی مداحوں کو مایوس کیا۔ یہ ایک افسوسناک صورتحال ہے، اور میں کسی بھی ناراضگی پر گہرے افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔

یہ بھی چیک کریں

Ahmed Shahzad PSL 11

احمدشہزادسلیکٹ نہ ہونےپرجذباتی ہوگئے

Thursday, 12 February 2026 | Web Desk سابق پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد پاکستان سپر لیگ …