Home / مراکش کشتی حادثہ، بچ جانےوالےپاکستانیوں کےنام

مراکش کشتی حادثہ، بچ جانےوالےپاکستانیوں کےنام

action against FIA officers

**وزارت خارجہ کی جانب سے مراکش کشتی حادثے میں بچائے گئے 21 پاکستانیوں کی فہرست جاری** 

ویب ڈیسک ۔۔ وزارت خارجہ نے مراکش میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے 21 پاکستانیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ 

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی جارہی ہے اور رباط میں پاکستانی سفارتی مشن نے متاثرہ شہریوں کو فوری امداد فراہم کی ہے۔ سفارتخانے نے متاثرین کے لیے ضروری اشیاء بشمول کھانے، پانی، ادویات اور کپڑوں کا انتظام کیا ہے۔ 

ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی سفارتخانے کی قونصل ٹیم اس وقت دخلہ میں موجود ہے،جہاں مقامی حکام نے پاکستان کی درخواست پرمتاثرین کے لیے پناہ گاہیں اورطبی سہولیات فراہم کی ہیں۔ وزارت خارجہ مراکش کے متعلقہ حکام سے قریبی رابطے میں ہے تاکہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔ 

### **وطن واپسی کا عمل جاری** 

ترجمان کے مطابق بچ جانے والے شہریوں کی وطن واپسی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ وزارت خارجہ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

### **بچ جانے والوں کی فہرست** 

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق بچ جانے والے پاکستانیوں کے نام درج ذیل ہیں

مدثر حسین 

وسیم خالد 

محمد خالق 

عبدالغفار 

گل شمیر 

تنویر احمد 

عباس کاظمی 

غلام مصطفیٰ 

بدر محی الدین 

عمران اقبال 

شعیب ظفر 

علی حسن 

مہتاب الحسن 

عزیر بشارت 

محمد آصف 

مجاہد علی 

عامر علی 

عمر فاروقی 

بلاول اقبال 

ارسلان 

عرفان احمد 

### **واقعے کا پس منظر** 

یاد رہے کہ جمعرات کو افریقی ملک موریطانیہ سے غیر قانونی طور پر اسپین جانے والے تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا۔ حادثے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق یہ کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں کل 66 پاکستانی سوار تھے۔ حادثے میں 36 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ 

حادثے میں جاں بحق ہونے والے 44 پاکستانیوں میں 12 کا تعلق گجرات، جبکہ سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین کے افراد بھی شامل تھے۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …