Home / ملتان ٹیسٹ : پاکستان نےوسٹ انڈیزکوہرادیا

ملتان ٹیسٹ : پاکستان نےوسٹ انڈیزکوہرادیا

Pak beat West Indies in Multan Test

ویب ڈیسک: ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 251 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دوسری اننگز میں 123 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

پاکستانی اسپنرز نے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام 20 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری اننگز میں ساجد خان نے 5، ابرار احمد نے 4، اور نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایلک اتھانزی نے پاکستانی بولرز کے سامنے کچھ مزاحمت دکھائی اور 55 رنز کی اننگز کھیلی، لیکن ان کے علاوہ کوئی بیٹر پاکستانی بولنگ کے سامنے ٹھہر نہ سکا۔

پاکستانی اننگز

پاکستان نے میچ کے تیسرے روز اپنی دوسری نامکمل اننگز 109 رنز، 3 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی، لیکن کھیل کی پہلی گیند پر سعود شکیل بغیر کسی اضافے کے 2 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔

محمد رضوان بھی صرف 2 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے، جب کہ کامران غلام 27، نعمان علی 9، ساجد خان 5، اور سلمان علی آغا 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل ویریکن نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ گوداکیش موٹی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلوی بیٹرکی بھارت کےخلاف تاریخی اننگز

پہلی اننگز کا خلاصہ

پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، جب کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

پاکستانی اسپنرز کی شاندار کارکردگی اور ویسٹ انڈین بلے بازوں کی ناکامی کے باعث پاکستان کو فتح نصیب ہوئی۔

یہ بھی چیک کریں

Ahmed Shahzad PSL 11

احمدشہزادسلیکٹ نہ ہونےپرجذباتی ہوگئے

Thursday, 12 February 2026 | Web Desk سابق پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد پاکستان سپر لیگ …