Home / کیاثانیہ مرزادوسری شادی کرنےوالی ہیں؟

کیاثانیہ مرزادوسری شادی کرنےوالی ہیں؟

Is Sania Mirza dating Adel Sajan, UAE businessman

ویب ڈیسک ۔۔ سابق بھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزاایک بارپھرسےمیڈیاکےریڈارپرہیں ۔ اس بارچرچاشعیب ملک سےان کی ٹوٹ جانےوالی شادی کانہیں بلکہ یو اے ای کےارب پتی بزنس مین عادل سجن کے ساتھ مبینہ تعلقات کاہے۔

بیٹےاذہان ملک کےساتھ دبئی میں مقیم ثانیہ کارشتہ مبینہ طورپرعادل سجن سےجوڑاجارہاہےجودبئی میں مقیم ایک بڑےکاروباری شخص ہیں اورحال ہی میں مشہور رئیلٹی شو شارک ٹینک میں بھی نظر آئے۔

دونوں کےدرمیان بڑھتےتعلقات کی افواہیں اس وقت پھیلناشروع ہوئیں جب عادل یواےای میں ثانیہ کے ولا کے ڈیزائن پر کام کر رہے تھے۔ ذرائع کےمطابق پیشہ ورانہ تعلقات ممکنہ طور پر ذاتی تعلقات میں بدل چکےہیں۔

یہ افواہیں اب تک صرف اس لئےافواہیں ہیں کیونکہ ثانیہ یاعادل دونوں میں سےکسی نےاس بارےمیں تردیدیاتصدیق نہیں کی ۔ یہی وجہ ہےکہ جتنےمنہ اتنی باتیں۔

شعیب ملک سےثانیہ کا نکاح 2010 میں ہوااور دونوں نے 2024 میں خوشگوارطریقےاورباہمی رضامندی سےاپنےاپنےراستےالگ کرلئے۔ کہاجاتاہےکہ شعیب نےثانیہ کوطلاق نہیں دی بلکہ ثانیہ نےان سےخلع لی۔

ثانیہ مرزااورعادل سجن کےتعلقات میں کہاں تک سچائی ہے، اس بارےمیں حتمی طورپرتوکچھ نہیں کہاجاسکتالیکن پرانی کہاوت ہےکہ دھواں وہیں سےاٹھتاہےجہاں آگ لگی ہو۔

یادرہےکہ شعیب ملک 19جنوری 2024کوپاکستانی ڈراموں کی ادکارہ ثناجاویدسےدوسری شادی کرکےزندگی کےسفرمیں پہلےہی آگےبڑھ چکےہیں،لیکن ثانیہ نےابھی تک دوسری شادی نہیں کی ۔ وہ اپنی ساری توجہ بیٹےاذہان مرزاملک پرمرکوزکررہی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …