ویب ڈیسک ۔۔ چیمپئنزٹرافی سےپہلےقومی ٹیم کیلئےبڑادھچکا ۔ اوپنرصائم ایوب ٹخنےکی انجری کےباعث میگاایونٹ نہیں کھیل پائیں گے۔
نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں بات کرتےہوئےسابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ صائم ایوب نےانہیں فون پربتایاکہ انہیں مزید 3 ہفتے لگ سکتے ہیں،جس کےبعدانکا ری ہیب شروع ہوگا۔
شاہدآفریدی نےکہاکہ میں صائم سےکہاکہ اگر ذرا بھی درد ہو تو جلد بازی نہ کرنا، مکمل آرام کرکے ٹیم میں واپس آناتاکہ انجری بعد میں مزید گمبھیر صورتحال اختیار نہ کرجائے۔
شاہدآفریدی کےمطابق،صائم ایوب کی انجری سے پاکستانی ٹیم کو ضرور نقصان ہوگاکیونکہ ہمارےپاس ان کا بیک اَپ تیارنہیں۔
صائم کی غیر موجودگی میں اوپنر فخر زمان اور امام الحق کی واپسی کے امکانات ہیں، دونوں نے ورلڈکپ 2023کے دوران کئی میچز میں جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ کے پہلے روز صائم ایوب کا فیلڈنگ کرتے ہوئے دائیں پاوں کا ٹخنہ مڑ گیا۔ ڈاکٹر نے ابتدائی تشخیص میں صائم ایوب کو چھ ہفتے کا آرام تجویز کیا تھا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پرصائم کوعلاج کیلئےلندن بھجوایاگیا۔