Home / وزیراعظم اورآرمی چیف کی محنت رنگ لانےلگی

وزیراعظم اورآرمی چیف کی محنت رنگ لانےلگی

World Bank loan for Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعظم شہبازشریف اورآرمی چیف جنرل عاصم منیر کی محنت اورکوششوں کےثمرات، ورلڈ بینک کاپاکستان کو20 ارب ڈالردینےکاوعدہ۔

ذرائع کےحوالےسےسامنےآنےوالی خبرکےمطابق عالمی بینک یہ 20ارب ڈالرپاکستان کو10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک(سی پی ایف) کے تحت دےگا۔ فریم ورک کی منظوری کیلئے 24 میں سے 19 ڈائریکٹرز نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا۔

ذرائع کےمطابق ورلڈبینک 20 ارب ڈالرکاتقریباً 3 چوتھائی حصہ آئی ڈی اے کے ذریعے فراہم کرے گا، باقی رقم انٹرنیشنل بینک فارری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے تحت فراہم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق توسیعی فریم ورک 6 کلیدی ترقیاتی شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گا، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی طرف سے اضافی فنڈنگ سے سی پی ایف کی تکمیل ہوگی، جس کا مقصد چائلڈاسٹنٹنگ، موسمیاتی تبدیلی کی روک تھام، صاف پانی کی فراہمی، عوامی وسائل اور نجی سرمایہ کاری کوبڑھاناہے، ٹیکس ریونیو کو جی ڈی پی کے 15 فیصد سے زائد کرنا،اورقابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں 10 گیگاواٹ کااضافہ کرنابھی اسی مقاصدکاحصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق 12 ملین طلبا کو معیاری تعلیم اور 50 ملین افراد کو صحت کی سہولیات کی فراہمی، 60 ملین افراد کو صاف پانی اور صفائی ستھرائی کی سہولتیں فراہم کرنابھی سی پی ایف میں شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 ملین افراد کیلئے غذائی تحفظ، 30 ملین خواتین تک مانع حمل کی رسائی بڑھانے کے اہداف بھی شامل ہیں۔

سیلاب سمیت قدرتی آفات اورخطرات سے نمٹنے کیلئے بھی اہداف مقرر کیے گئےہیں جس سے 75 ملین افراد مستفید ہوں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …