Home / بمراانگلینڈکےخلاف سیریزسےباہر

بمراانگلینڈکےخلاف سیریزسےباہر

Indian fast bowler Jasprit Bumrah injury

ویب ڈیسک — بھارتی فاسٹ بولرجسپریت بمراہ انجری کی وجہ سےانگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریزسےباہرہوگئےجبکہ ٹخنےکی انجری سےصحتیابی کےبعدفاسٹ بولرمحمدشامی کوسکواڈمیں شامل کرلیاگیا۔ شامی کی لگ بھگ ایک سال کےوقفےکےبعدٹیم میں واپسی ہوئی ۔

بمراہ آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں بھارت کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر تھے، جس میں بھارت کو 3-1 سے شکست ہوئی۔ سڈنی میں آخری ٹیسٹ کےدوران کمردرد کی وجہ سےبمرامیچ سےباہرہوگئے۔

دوسری جانب شامی 2023 ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد ایکشن میں واپس آ رہے ہیں، جہاں میزبان بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

وکٹ کیپر رشبھ پنت بھی اسکواڈ سے باہر ہیں، جبکہ سنجو سیمسن اور دھروو جریل کو وکٹ کیپنگ کے دو آپشنز کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 22 جنوری سے ہوگا، جبکہ آخری میچ 12 فروری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد تین میچوں کی ون ڈے سیریز ہوگی، جو آئندہ ماہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کےطورپرکھیلی جائےگی۔

یہ بھی چیک کریں

Pakistan women suffer 4th straight World Cup defeat

آئی سی سی ویمنزٹی20 ورلڈکپ: پاکستانی ٹیم کومسلسل چوتھی شکست

Wednesday, 24 June 2026 | Web Desk آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ …