Home / جاپانی کرسمس کوویلنٹائن ڈےکےطورپرکیوں مناتےہیں؟

جاپانی کرسمس کوویلنٹائن ڈےکےطورپرکیوں مناتےہیں؟

Christmas in Japan

ویب ڈیسک ۔۔ شادیوں اورشرح پیدائش میں اضافےکی کوششوں میں مصروف جاپانی حکومت کیلئےکرسمس کاتہواربہت مددگارثابت ہوسکتاہے۔

سی این این کی ایک رپورٹ کےمطابق جاپان میں طویل عرصےسےکرسمس کوویلنٹائن ڈےکےطورپرسمجھا جانےلگاہے۔ اس دن کوشادی شدہ جوڑےخاص اہتمام سےمناتےہیں۔ باہرنکلتےہیں، کرسمس کی سجاوٹ دیکھتے ہیں، فینسی ریسٹورانٹس میں کھانا کھانےکےعلاوہ لگژری ہوٹلوں میں قیام کرتے ہیں۔

ہرطرف رومانوی ماحول ہوتا ہے، ٹوکیو سے لے کر ہوکائیڈو تک جوڑے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے سڑکوں پرواک کرتےہیں ۔چمکدار درختوں سے سجی گلیوں میں یہ منظراوربھی خوابناک دکھائی دیتا ہے۔

نوجوان جوڑے شام کے بعد باہرنکل کرخوبصورت ماحول کوانجوائےکرتےہیں اوریہ سب محبت کوبڑھانےکیلئےبہت سازگاراورمددگارہے ۔

آپ یہ جان کرحیران ہونگےکہ ایک سوچوبیس ملین آبادی والےجاپان میں عیسائی مذہب کےپیروکارایک فیصدسےبھی کم ہیں لیکن پھربھی اس ملک میں کرسمس کوبہت جوش وجذبےسےمنایاجاتاہے ۔

یہ بھی چیک کریں

US to contact Iran's revolutionary guards directly

امریکاکاپاسداران انقلاب سےمذاکرات کافیصلہ

Friday, 26 June 2026 | Web Desk امریکا نےایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ براہِ راست …