ویب ڈیسک ۔۔ ترجمان دفترخارجہ، ممتاز زہرا بلوچ نے9 مئی کے مجرموں کو فوجی عدالتوں سے سزاؤں کے حوالے سے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی انسانی حقوق کےحوالےسےاپنی تمام ذمہ داریوں پرعمل کرنےکیلئےپرعزم ہے۔
انہوں نے کہاپاکستان کا قانونی نظام بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کے مطابق ہے اور یہ عدالتوں کے ذریعے عدالتی نظرثانی کا طریقہ کار فراہم کرتا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کامزیدکہناتھاکہ پاکستان کاقانونی نظام انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کےفروغ اورتحفظ کی ضمانت دیتاہے۔ فوجی عدالتوں کے فیصلے پاکستان کی پارلیمنٹ کے منظور کردہ قانون اورسپریم کورٹ کےفیصلوں کےمطابق کیے گئے ہیں۔
پاکستان جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے اصولوں کو فروغ دینے کے لیے تعمیری اور مثبت مکالمے پر یقین رکھتا ہے اور جی ایس پی پلس اسکیم کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے لیے پرعزم ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی شراکت داروں، بشمول یورپی یونین، کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کوبلاکسی امتیازاوردہری پالیسیوں کےنافذکرنےکیلئےیورپی یونین سےتعاون برقراررکھے گا۔
واضح رہےکہ امریکہ ، برطانیہ اوریورپی یونین نےنومئی کےمجرموں کوفوجی عدالتوں سےسزائیں سنانےپرشدیدتنقیدکرتےہوئےاسےبنیادی انسانی اورشہری حقوق کےمنافی قراردیاہے۔