Home / لیکڈپرائیویٹ ویڈیوپرموناعالم کاردعمل

لیکڈپرائیویٹ ویڈیوپرموناعالم کاردعمل

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کی معروف ٹی وی شوہوسٹ موناعالم کواس وقت سخت ذہنی پریشانی سےگزرناپڑاجب سوشل میڈیاپرلیک ہونےوالی کسی کی غیراخلاقی ویڈیوکوان سےجوڑدیاگیا۔

یہ واقعہ شوبز شخصیات کےاستحصال کےحوالے سےسنگین سوالات اٹھاتا ہے،کیونکہ حالیہ دنوں میں ایسےبہت سےواقعات رپورٹ ہوئےہیں۔

موناعالم جوایک مقامی نیوزچینل پر پرائم ٹائم نیوز پروگرام کی میزبانی کرتی ہیں، اس مسئلے کی تازہ ترین شکار بنی ہیں ۔ انہوں نےخودسےمنسلک غیراخلاقی مواد کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے پراپنے ردعمل دیاہے۔

مونا نے آن لائن اس جھوٹے مواد کو پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی تصاویر شیئرکی ہیں ۔ انہوں نےآن لائن ٹرولز کی جانب سے ویڈیو لیک کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون وہ نہیں ہیں۔ مونا نے خبردار کیا کہ بدنامی کی اس مہم کے ذمہ دار افراد کو قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مونا کی جھوٹی لیکس اس بڑے مسئلےسےجڑی ہوئی ہےجس میں مصنوعی ذہانت (اےآئی) کی مددسےمعروف شخصیات کی پرائیویٹ ویڈیوزتیارکرکےسوشل میڈیاپرشیئرکیاجاتاہے۔ اس سے پہلے مناہل ملک، متھیرا، عمشہ رحمان اور دیگر کو بھی اسی طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …