Home /  پاکستان نےیواےای کونیوٹرل وینیوکےطورپرچن لیا

 پاکستان نےیواےای کونیوٹرل وینیوکےطورپرچن لیا

UAE Neutral Venue for Champions Trophy

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان نےمتحدہ عرب امارات کونیوٹرل وینیوکےطورپرچن لیا۔ ترجمان پی سی بی کےمطابق وینیوکاحتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اوریواےای بورڈکےسربراہ شیخ النہیان المبارک کی ملاقات میں ہوا۔ چیمپئنزٹرافی کیلئےنیوٹرل وینیوکےانتخاب  کااختیارمیزبان پاکستان کوتھا۔پی سی بی نےآئی سی سی کوآگاہ کردیا۔

یواےای کرکٹ بورڈکےسربراہ شیخ النہیان مبارک ان دنوں سندھ کےعلاقےگھوٹکی میں ہیں۔ وزیرداخلہ نےگھوٹکی جاکران سےملاقات کی ۔ اس ملاقات میں آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کیلئےدبئی کونیوٹرل وینیوفائنل کرنےکافیصلہ کیاگیا۔  بھارت نےچیمپئنزٹرافی کیلئےپاکستان آکرکھیلنےسےانکارکیاجس کےبعدنیوٹرل وینیوکافیصلہ ہوا۔ ایونٹ میں بھارت اپنےتمام میچزدبئی میں کھیلےگا۔

آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کےشیڈول کااعلان پیرکےروزمتوقع ہے۔

یہ بھی چیک کریں

امام الحق کی انجری جعلی نکلی؟

Monday, 31 August 2026 | Web Desk انگلینڈ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کےبیٹرامام الحق کی …