ویب ڈیسک ۔۔ دنیابھرمیں نیٹ فلکس دیکھنےوالےلاکھوں لوگ جنوبی کوریاکےسوپرڈوپرہٹ سیزن "سکوئیڈگیم”کےدوسرےسیزن کےمنتظرہیں۔ ایسےہی چاہنےوالوں کیلئےزبردست نیوزہے۔ خبریہ ہےکہ سکوئیڈگیم کےمصنف اورڈائریکٹرڈونگ ہیوک نےاعلان کیاہےکہ وہ سکوئیڈگیم کادوسرااورتیسراسیزن بھی بنائیں گے۔ کورین براڈکاسٹرکےبی ایس کوانٹرویودیتےہوئےڈونگ ہیوک کاکہناتھاکہ وہ نیٹ فلکس کی انتظامیہ سےسکوئیڈگیم کےسیزن ٹواورتھری کےحوالےسےبات چیت کررہےہیں اورجلدکسی نتیجےپرپہنچ جائیں گے۔ ڈونگ ہیوک کےایک اوربیان کےمطابق وہ اپنی مشہورزمانہ سیریزکیلئےطویل منصوبہ بندی میں مصروف ہیں تاہم ابھی کچھ بھی حتمی طورپرنہیں کہہ سکتے۔ ڈونگ ہیوک کہتےہیں کہ وہ دوسرےسیزن میں کہانی کافوکس ایک سابق پولیس افسرکوبنائیں گےجوکہ اس وقت کہانی کامرکزی کردارہےاوراب تک کی تمام گیم میں فاتح رہاہے۔ …
مزید پڑھیں »انٹرٹیمنٹ
صلاح الدین ایوبی کیلئے4پاکستانی فنکارفائنل
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سےتعلق رکھنےوالےچارمعروف فنکارعظمیم مسلمان جنگجوصلاح الدین ایوبی پربننے والی پاک ترک مشترکہ ڈرامہ سیریز میں اداکاری کےجوہردکھائیں گے۔ یہ ڈرامہ سیریزصلاح الدین ایوبی کےزندگی کےمختلف پہلووں کااحاطہ کرےگی۔ پاکستانی اداکاراشنا شاہ، عدنان جیلانی، فرحان آغااورعائشہ عمرکولاہوراورکراچی میں منعقدہ آڈیشنزکے پہلے راؤنڈ میں چنا گیا۔اس ڈرامہ سیریزکیلئے6,000 سے زیادہ پیشہ وراورابھرتے ہوئے اداکاروں نے آڈیشن دئیےلیکن صرف 62 یہ سلکیٹ ہوسکے۔ صلاح الدین ایوبی کوبیک وقت پاکستان اورترکی میں نمائش کے لیے پیش کیاجائےگا۔ معروف پاکستانی اداکارعدنان صدیقی جنہیں ہمایوں سعید،ڈاکٹر کاشف انصاری اورڈاکٹر جنید علی شاہ کے ساتھ ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طورپرمنتخب کیا گیا ہےبی بی …
مزید پڑھیں »سال 2021:بالی وڈکی کچھ بہترین اوربدترین فلمیں
ویب ڈیسک ۔۔ 2021 نہ صرف کہانیوں اوران کی نوعیت کےلحاظ سے بلکہ پلیٹ فارمزاورمیڈیمز کے حوالے سے بھی ملاجلاتھا۔اس سال پروڈکشن کمپنیزکےبڑےحصےنےریلیزکیلئےڈیجیٹل میڈیم کاسہارالیالیکن کچھ نےتھیٹرزکوترجیج دی۔ سال 2021میں اچھی فلمیں بھی بنیں اوربری بھی ۔ ہم نےسوچاکہ سال ختم ہونےسےپہلےبالی میں بننےوالی کچھ اچھی اورکچھ بری فلموں کاتذکرہ کرلیاجائے۔ ویسےاچھی یابری کاظاہری پیمانہ توباکس آفس ہےلیکن بہرحال یہ بھی حقیقت ہےکہ ہرانسان کی اپنی اپنی چوائس ہوتی ہے۔ بیسٹ بال وڈفلمز2021 سردارادھموکی کوشل کوانقلابی سردار ادھم سنگھ کی اس بایوپک کو فلمانے کےدوران چہرے پر13 ٹانکے اور کچھ ناقابل یقین حد تک زبردست لمحات برداشت کرنے پڑے۔ جنرل …
مزید پڑھیں »بشریٰ انصاری نےاپنی طلاق کےرازسےپردہ اٹھادیا
ویب ڈیسک ۔۔ اپنی مزاحیہ اداکاری سے سب کو ہنسانے والی اداکارہ بشریٰ انصاری نے پہلی مرتبہ ایک ویب شو میں اپنی 36 سالہ شادی کے خاتمے کی وجہ بتاکرمداحوں اورچاہنےوالوں کوحیران کردیا۔ ایک ویب شو کے دوران اداکارہ و میزبان میرا سیٹھی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے شوہر اقبال انصاری کو طلاق انہوں نےدی، شادی کے 36 سال بعدشوہر کو طلاق دینے کا فیصلہ اُن کا اپنا تھا۔ اداکارہ کےمطابق زندگی کےبرے وقت سے نکلنے کا حل ‘طلاق’ہے، میں نے اپنی شادی کے 36 سال بعد شوہر کو طلاق دینے کا فیصلہ کیا کیونکہ میرے …
مزید پڑھیں »پاکستان میں اوٹی ڈی رجیم متعارف کرانےکافیصلہ
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان میں ٹیلی وژن ناظرین کیلئےخوشخبری۔ پیمرانے ملک بھر میں او ٹی ڈی (اووردی ڈاب) رجیم متعارف کرانےکیلئےعملی اقدامات شروع کردئیے۔ اووردی ڈاب رجیم متعارف ہونےسےپاکستانی عوام کونیٹ فلیکس اورایمزون کی طرزپرپلیٹ فارم میسرآئیگا۔ اسکے لائسنس کااجراء پیمرا کریگا جس کیلئے درخواستیں آئندہ سال 2022ء کی پہلی سہ ماہی میں طلب کی جائینگی۔ او ٹی ڈی کے الفاظ سے ملک کے اندر جو پلیٹ فارم میسر ہو گا اس کیلئے پاکستانی کمپنیاں کام کریں گی۔ اس پلیٹ فارم پر غیر ملکی اوور دی ڈاب رجیم کے ذریعے فحش‘ عریاں‘ غیراخلاقی پروگراموں کی بجائے ملک بھر کی نئی …
مزید پڑھیں »نیٹ فلکس پر2022میں آنےوالی مشہورکارٹون سیریز
الٹرامین ۔۔ سیزن 2 ویب ڈیسک ۔۔ نیٹ فلکس کےناظرین بڑی شدت سےمشہورسیزن الٹرامین کےدوسرےسیزن کاانتظارکررہےہیں ۔ اب ان ناظرین کیلئےخوشخبری ہےکہ 2022میں الٹرامین کادوسراسیزن ریلیزکیاجارہاہے۔ اس سیزن میں جاپانی جنگجو ٹوکوساٹسواپنےساتھیوں اوراتحادیوں کےہمراہ ستاروں کی دنیاسےآنےوالی خلائی مخلوق سےاپنی دھرتی کوبچاتادکھائی دےگا۔ چائلڈآف کامیاری 2022میں نیٹ فلکس پر آنے والی پہلی بین الاقوامی سطح کی خصوصی اینیمیٹڈ فلم چائلڈ آف کامیاری ہے۔ اس فلم کاجاپان میں ڈیبیوہوچکا ہےلیکن دنیاکےدوسرےملکوں میں بھی اس کاشدت سےانتظارکیاجارہاہے۔ اس فلم کی کہانی ایک معصوم بچی کےگردگھومتی ہےجسےاپنی ماں کو کھونے کے ایک سال بعد معلوم ہوا کہ اسے جاپان کے پارایزومونامی مقدس سرزمین …
مزید پڑھیں »عائشہ عمرکہاں ڈانس کرتی ہیں ؟
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمرنےاپنی وائرل ڈانس ویڈیو پر ہونے والی تنقیدکاجواب دیتےہوئےکہا وہ بھی دوسرے انسانوں کی طرح عام زندگی گزارتی ہیں اور اپنے دوستوں اوررشتہ داروں کے ساتھ ڈانس کرنے کا حق رکھتی ہیں۔ عائشہ عمرکی دوست کی شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے وائرل ہونے والی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک خاتون نےپوچھاتھا کہ یہ شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے کے کتنے پیسے لیتی ہیں؟ نامناسب سوال کاجواب دیتےہوئےعائشہ عمر نےکہاکہ وہ یوں عام شادیوں پر ڈانس نہیں کرتیں۔ صرف دوستوں اور رشتہ داروں کی شادیوں میں ڈانس کرتی …
مزید پڑھیں »سنگ ماہ،سنگ مرمرکاسیکوئیل نہیں،نجیبہ فیض
ویب ڈیسک ۔۔ پشتوزبان کی معروف پاکستانی میزبان واداکارہ نجیبہ فیض کہتی ہیں ان کانیاڈرامہ سنگ ماہ ماضی قریب کےڈرامے”سنگ مرمرکادل” کاسیکوئل نہیں بلکہ ایک مختلف ڈرامہ ہے۔ نجیبہ فیض کےمطابق ڈرامےمیں وہ ایک سکھ لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں، جس کی کہانی محبت، عشق اور صبر کے گرد گھومتی ہے۔ اداکارہ کاکہناتھاکہ ڈرامہ انڈسٹری میں ان کی چارسال بعد واپسی ہو رہی ہے۔ سنگ ماہ میں پہلی بارسکھ برادری کی تہذیب و تمدن کو دکھایا گیا ہے۔ لوگوں کو نظر آئے گا کہ سکھ کتنے امن پسند، مثبت اور مضبوط اقدار کے لوگ ہیں۔ گلوکارعاطف اسلم سے متعلق …
مزید پڑھیں »عائشہ عمرایک بارپھرتنقیدکی زدمیں ۔۔ وجہ کیابنی؟
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ عائشہ عمران دنوں ایک بارپھرسےمداحوں کی جانب سےتنقیدکی زدمیں ہیں ۔ اداکارہ عائشہ عمرجواکثراوقات اپنی بےباک حرکتوں اورلباس یاکسی اوروجہ سےمیڈیامیں نمایاں خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں ، ان دنوں ایک بارپھرایسی ہی ایک حرکت کی وجہ سےسوشل میڈیاپرصارفین کی جانب سےشدیدتنقیدکاسامناکررہی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق چندروزپہلےعائشہ نےاپنی ایک دوست کی مہندی کی تقریب میں بولڈلباس پہن کربھارتی گانےمنی بدنام ہوئی پرڈانس کیااورمیلہ لوٹ لیا۔ ڈانس کی ویڈیوسوشل میڈیاپراپ لوڈہوتےہی وائرل ہوگئی ۔ انسٹاگرام پرصارفین نےعائشہ عمرکوان کےبولڈلباس اوربےباک ڈانس پرآڑےہاتھوں لیااورکھری کھری سناڈالیں۔ عائشہ عمراس سےپہلےبھی کئی باراپنےبولڈلباس کی وجہ سےمداحوں کی …
مزید پڑھیں »حساس موضوع پربنی فلم زندگی تماشاریلیزکیلئےتیار
ویب ڈیسک ۔۔ سرمدکھوسٹ کی فلم زندگی تماشاآخرکارمارچ 2022میں پاکستان کےسینماگھروں کی زینت بننےجارہی ہے۔ فلم کےتیسرےٹریلرکےمطابق فلم کوریلیزکیلئےگرین سگنل مل گیاہے۔ یادرہےکہ فلم کےحساس موضوع کی وجہ سےاس فلم کو2019کےبعدسےاحتجاج کےپیش نظرریلیزہونےکی اجازت نہیں ملی تھی ۔ زندگی تماشاکی کہانی ایک نعت خواں کےگردگھومتی ہےجواندرون لاہورکارہنےوالاہےاورجس کی اپنےعلاقےمیں بہت عزت ہے۔ لوگ اسےاتنااچھاسمجھتےہیں کہ جیسےاس سےکبھی کچھ غلط ہوہی نہیں سکتا۔ پھراچانک سےاس شخص کی ایک ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوتی ہےجس کےبعدلوگ اسی "بھلےمانس”آدمی کومعاف کرنےپرتیارنہیں ہوتے۔
مزید پڑھیں »