ویب ڈیسک ۔۔ ترقیوں کی جانب اڑان بھرتامتحدہ عرب امارات 2025 میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں بے مثال بننےکے لیے تیار ہے۔ یہ ترقی ڈیجیٹل جدت میں پیش رفت اور جدید ترین ٹیکنالوجیز کے اپنانے سے ممکن ہوگی جویواےای کی حیثیت کو جدت کے عالمی مرکز اور دنیا بھر میں ٹیک کمپنیوں کے لیے ایک اہم مقام کے طور پر مزید مستحکم کرےگی۔
ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں پائیدار سرمایہ کاری اور معاون قوانین نے متحدہ عرب امارات کو عالمی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے ایک پرکشش مارکیٹ کے طور پر نمایاں کیا ہے۔
متوقع ترقی کےاہم شعبوں میں مصنوعی ذہانت (اےآئی)، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، بلاک چین، اور انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی اوٹی) شامل ہیں۔ سٹیٹسٹا کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، 2025 میں متحدہ عرب امارات کی ٹیکنالوجی سروسز مارکیٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی میں تقریباً 3.8 بلین ڈالر کا اضافہ ہوگا، جو ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں ملک کی جاری پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔ رپورٹ مزید پیش گوئی کرتی ہے کہ 2025سے 2029 کے درمیان سالانہ ترقی کی شرح 6.24 فیصد مستحکم رہے گی، اور اس مدت کے آخر تک مارکیٹ کا حجم 4.79 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔
علی باباگروپ کی پاکستانیوں کوکھلی پیشکش
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی
معروف ٹیک کمپنیوں کے حکام نےامارات کے جدید انفراسٹرکچر اور جدت پر مبنی کاروباری ماحول کو اس ملک میں انویسٹ کرنےکی جانب اہم عوامل قرار دیا ہے۔ کنگپن کے بانی اور سی ای او ہرش سجنانی نے کہا کہ ابوظہبی کا عالمی معیار کا انفراسٹرکچر اور مسابقتی ایکو سسٹم اسے اسٹارٹ اپس کے لیے ایک مثالی مقام بناتا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ متحدہ عرب امارات کمپنیوں کو جدید ٹیکنالوجیز اپنانے، آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانےاور مسابقت بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
کیپ کیڈ کے اسٹریٹیجک سی او او، ایلکس زیتو نے متحدہ عرب امارات میں اپنے آپریشنز کو وسعت دینے کے منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے امید افزا مواقع اور حکومتی حمایت کو سراہا۔ انہوں نے ابوظہبی کے جامع ایکو سسٹم کو خطے کے صارفین کو طویل مدتی کلائنٹس میں تبدیل کرنے کی بنیاد قرار دیا اور اسٹارٹ اپس اور سرمایہ کاروں کی ترقی کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
متحدہ عرب امارات کی تیز رفتار ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، اہم حکومتی حمایت، اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر مضبوط توجہ کے ساتھ، اسے ٹیکنالوجی کی صنعت میں عالمی رہنما کے طور پر نمایاں مقام حاصل ہے۔ جدت اور پائیدار ترقی کے عزم کے ساتھ، متحدہ عرب امارات اپنی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی توجہ اور سرمایہ کاری کو مسلسل اپنی طرف متوجہ کررہا ہے۔