Home / فیس بک اورانسٹاگرام کوایک ہی ایپ سےچلائیں

فیس بک اورانسٹاگرام کوایک ہی ایپ سےچلائیں

facebook and instagram with one app

ویب ڈیسک ۔۔ فیس بک کےبانی مارک زکربرگ اپنےصارفین کیلئےنت نئےفیچرمتعارف کراتےرہتےہیں اورتازہ ترین فیچرجووہ متعارف کرانےجارہےہیں یہ ہوگاکہ اب صارفین فیس بک اور انسٹاگرام کو ایک ہی ایپلی کیشن سے چلاسکیں گے۔ نئےفیچر کی آزمائش شروع کردی گئی ہےاورجلدہی اسےدنیابھرمیں لانچ کردیاجائےگا۔

فیس بک کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر ’اکاؤنٹس سینٹر‘ نامی فیچر تک محدود صارفین کو رسائی دی جارہی ہےلیکن بہت جلد ہی اسے عام صارفین بھی استعمال کرسکیں گے۔

مذکورہ فیچر کےخاصیت یہ ہےکہ صارفین فیس بک یا پھر انسٹاگرام کی ایپلی کیشن کے ذریعے دونوں ہی سوشل سائٹس کواستعمال کر سکیں گے۔

نئے فیچرکواستعمال کرنےکیلئےابتدائی طور پر صارفین کو کسی بھی ایک ایپلی کیشن پر اپنے تمام اکاؤنٹس کو ایڈ کرنا پڑے گا، جس کے بعد وہ ایک ہی ایپ پر رہتے ہوئے دونوں ایپس کو استعمال کرنےکےقابل ہوپائیں گے۔

ٹوئٹرسےکمائی کابہترین موقع ۔۔۔

مطلب یہ کہ اگر کوئی فیس بک استعمال کر رہا ہوگا تو وہ اسی پر انسٹاگرام آئکون پر کلک کرکے وہیں پر ہی انسٹاگرام پر جا سکے گا اور وہیں سے وہ پوسٹ بھی کرنے کا اہل ہوگا جب کہ صارف کو ایک ہی ایپلی کیشن پر دونوں ایپس کے نوٹی فکیشن بھی موصول ہوں گے۔

نئے فیچر کے تحت صارفین کو مزید اکاؤنٹس بنانے کی اجازت بھی ہوگی اورصارفین تمام ہی اکاوٗنٹس کو ایک ہی ایپلی کیشن کے ذریعے کنٹرول کر سکیں گے۔

فیس بک کا یہ فیچر ٹوئٹر کے’ٹوئٹ ڈیک‘سے ملتا جلتا ہے، جس کے ذریعے صارفین بیک وقت بہت سارے اکاؤنٹس کو استعمال کرسکتےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

India and EU historic trade deal

بھارت اوریورپی یونین میں مدرآف آل ڈیلزطے

Tuesday, 27 January 2026 | Web Desk بھارت اوریورپی یونین کےدرمیان "مدر آف آل ڈیلز” …