Updated: July 31, 2025 | Web Desk
تاجروں اورکاروباری حضرات کیلئےخوشخبری ۔ حکومت نےمالی سال 22-2021کےوفاقی بجٹ میں کیپٹل گین ٹیکس کی شرح میں کمی کرنےکافیصلہ کرلیا۔
ذرائع سےسامنےآنےوالی خبرکےمطابق نئےبجٹ میں سٹاک مارکیٹ میں شئیرزکےمنافع پرکیپٹل گین ٹیکس ریٹ میں 3فیصدکمی اورشئیرزکےمنافع پرکیپٹل گین ٹیکس15فیصدسےکم کرکے12فیصدکئےجانےکاامکان ہے۔
ذرائع کےمطابق پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج میں ٹریڈنگ پربھی سہولت دئیےجانےکاامکان ہے۔ دوسری جانب فیوچرکموڈیٹی کنٹریکٹ کوبھی ودہولڈنگ ٹیکس سےمستثنیٰ قراردینےکی تجویززیرغورہے۔
افغانستان سےفریش فروٹ کی درآمدپرٹیکس ختم۔۔۔
ذرائع کاکہناہےکہ پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج میں الیکٹرانک وئرل ہاوسنگ کی رسیدپربھی ٹریڈنگ کی اجازت دئیےجانےکاامکان ہے۔