Home / پی ٹی آئی میں خطرےکی گھنٹیاں بجنےلگیں

پی ٹی آئی میں خطرےکی گھنٹیاں بجنےلگیں

CM KPK Suhail Afridi

Tuesday, 28 October 2025 | Web Desk

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی اورپارٹی کےصوبائی صدرجنیداکبرکےاہم عسکری شخصیات کےخلاف جارحانہ اوراشتعال انگیزبیانات نےپارٹی کےمعقولیت پسندحلقوں میں تشویش کی لہردوڑادی ہے۔

دی نیوزکےسینئرانویسٹی گیٹوصحافی انصارعباسی کی خبرکےمطابق دونوں رہنماؤں کی جانب سے اختیار کیے جانے والے لب و لہجے پرپی ٹی آئی کی اہم شخصیات پریشان ہوگئی ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ اس قوم کاجارحانہ رویہ خیبر پختونخوا میں پارٹی حکومت کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

تحفظات کا اظہار کرنےوالوں میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور، سینیٹر شبلی فراز، شیخ وقاص اکرم اور دیگر شامل ہیں۔

انصارعباسی کی خبرکےمطابق خاص طور پر علی امین گنڈا پور نے خبردار کیا ہے کہ وزیراعلیٰ اور پارٹی کے صوبائی صدر کے اشتعال انگیزی پر مبنی بیانات پارٹی کی واحد حکومت کادھڑن تختہ کرسکتےہیں۔

انہوں نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ بجائےکسی کواشتعال دلانےکے ایسی کوششیں کرنی چاہئیں جن میں توجہ صوبائی حکومت کو بچانے اور اسے برقرار رکھنے پر مرکوزرہے۔

تحریک لبیک پاکستان کالعدم جماعت قرار

پارٹی کے اندرونی ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ بیریسٹر گوہر علی خان، شبلی فراز اور شیخ وقاص اکرم نے مقتدر حلقوں کیخلاف اختیار کردہ محاذ آرائی پراپنےتحفظات کا اظہار کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے اندر یہ تشویش بڑھتی جا رہی ہے کہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو ہدف بنانے کیلئے کھل کراشتعال انگیزبیانات دینے سےممکنہ طورپر9 مئی جیسی صورتحال دوبارہ پیداہو سکتی ہےجس سے پارٹی قیادت کوبچنا چاہیے۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …