Home / پیپلزپارٹی نے27ویں ترمیم کی اہم شقیں مستردکردیں

پیپلزپارٹی نے27ویں ترمیم کی اہم شقیں مستردکردیں

Bilawal and Shehbaz on 27th amendment

Friday, 07 November 2025 | Web Desk

پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کاجواجلاس آج طلب کیاگیاتھااس حوالےسےاندرونی کہانی کےمطابق کابینہ کا اجلاس 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کے لیے بلایا گیا تھا جس میں آئینی ترمیم کے مسودے پر بریفنگ دی جانی تھی۔

ذرائع کےمطابق،حکومتی اتحادیوں کا 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر تاحال اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے جب کہ پیپلز پارٹی نے حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ق) سمیت دیگر اتحادیوں نے گرین سگنل دے دیا ہے۔ دوسری جانب سےپیپلزپارٹی نےاپنی سی ای سی کےپہلےاجلاس کےبعدمیڈیاکوبتایاکہ این ایف سی ایوارڈمیں تبدیلی کی کسی ترمیم کی حمایت نہیں کی جائےگی ۔ میڈیاکوبریفنگ دیتےہوئےبلاول بھٹونےکہاکہ فیلڈمارشل کےعہدےکیلئےہم حمایت کرتےہیں ۔ آئینی عدالت کیلئےانہوں نےگرین سگنل دیا۔

آئینی عدالت سےمتعلق اہم پیشرفت سامنےآگئی

شازیہ مری نےمیڈیاکوبتایاکہ صوبوں کوکمزورکرنےوالی کسی ترمیم کی پیپلزپارٹی حمایت نہیں کرےگی۔ اٹھارویں ترمیم واپس لئےجانےکاسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔

واضح رہےکہ آج طلب کیاگیاوفاقی کابینہ کااجلاس ملتوی کردیاگیاہے۔ ذرائع کےمطابق حکومت پہلےتمام اتحادیوں کواعتمادمیں لیناچاہتی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …